Bharat Express DD Free Dish

Public Safety

شری امرناتھ جی یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر 58 دنوں پر مشتمل اس یاترا میں ملک اور بیرونِ ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ امت شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، جموں و کشمیر انتظامیہ اور تمام سکیورٹی ایجنسیاں باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ مقدس امرناتھ غار کی یاترا کرنے والے زائرین کو محفوظ، پُرامن اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

واقعے میں کسی بڑے نقصان یا سنگین زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک کسی فریق کی جانب سے باضابطہ پولیس شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ راجستھان پولیس، درگاہ کمیٹی اور مقامی انتظامیہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اچانک سائرن بجا کر اور 15 سیکنڈ کا ٹائمر چلا کر ارکان کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ میزائل حملوں کے دوران شہری کس ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یواین میں اس طرح کی بے بسی کو دکھانا اور دنیا سے رحم طلب نظروں کی امید رکھنا اسرائیل کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ کالارام نے رقم کی نقل و حرکت کی اطلاع فراہم کی تھی، جبکہ مونو کے ساتھ مل کر پوری منصوبہ بندی کی۔ مونو نے موٹر سائیکل اور ہتھیار کا انتظام کیا، جبکہ سندیپ اور ساگر نے واردات کو انجام دیا۔ پولیس اب تک کل 15.95 لاکھ روپے برآمد کر چکی ہے، جبکہ مرکزی ملزم کالارام کی تلاش جاری ہے اور باقی رقم کی برآمدگی کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ’’واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن بحال کرنے کے لیے نئی اور سنجیدہ سفارتی کوششوں کی فوری ضرورت ہے۔

فیض الہی مسجد کے قریب انہدامی کارروائی کے دوران پیش آنے والے پتھراؤ کے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

حراست میں لیے گئے بعض افراد نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایک زیر حراست شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے پتھراؤ میں حصہ نہیں لیا اور اس کے گھر سے ملنے والا ملبہ غلط طور پر اس کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا، ’’میں نے ایک پتھر تک نہیں اٹھایا۔‘‘ ایک اور شخص نے بھی اپنے کسی بھی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کیا۔

وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے رایاورم میں پٹاخہ فیکٹری کے حادثے پر افسران سے بات کی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا: ’’رایاورم کوناسیما ضلع میں میں آگ کے حادثے نے بڑا صدمہ دیا ہے۔ اس المناک حادثے میں متعدد جانوں کا ضیاع انتہائی دکھ کا باعث ہے۔

شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے پل منہدم، اب 14 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہیں۔ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ نے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ وی کے سنگھ نے بتایا کہ کانوڑ یاترا کے دوران میرٹھ ضلع میں یاترا کے راستوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔ بچوں اور ان کے والدین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی لیے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تعلیمی ادارے 16 سے 23 جولائی تک بند رہیں گے۔