Lucknow Fire Tragedy: لکھنؤ کوچنگ سینٹر آتشزدگی میں 15 افراد جاں بحق، کسی کی شادی ہونے والی تھی تو کوئی گھر کا واحد سہارا تھا
یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے شہر کے لیے ایک بڑا سانحہ بن گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوچنگ حاصل کر رہے تھے، مگر ایک لمحے میں یہ خواب ہمیشہ کے لیے بکھر گئے۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ آتش زدگی معاملے میں دو رکنی ایس آئی ٹی تشکیل، سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ کوچنگ سینٹر آتشزدگی پر وزیرداخلہ امت شاہ کا گہرے رنج کا اظہار، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات اور مالی امداد کا کیا اعلان
وزیراعظم نریندر مودی نےحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
Jamaat-e-Islami Hind Expresses Deep Sorrow & Grief: لکھنؤ آتشزدگی سانحہ: جماعت اسلامی ہند کا گہرے رنج و غم کا اظہار، فائر سیفٹی قوانین میں جامع اصلاحات کا مطالبہ
لکھنؤ کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی سانحہ پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجیئر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعلیمی و تجارتی اداروں میں حفاظتی انتظامات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
Tughlakabad Fire: تغلق آباد آتشزدگی حادثہ اتفاقی نہیں، ہوئی تھی منصوبہ بند سازش، کمسن لڑکی سمیت 4 افراد گرفتار، دہلی پولیس کا انکشاف
ذاتی رنجش کے باعث پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگائی گئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دہلی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے کو غفلت کا نتیجہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن تحقیقات کے دوران ایسے شواہد ملے جن سے ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔





