Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: پلوی پٹیل اس سیٹ سے لڑیں گی الیکشن، مایاوتی سے ملاقات کے بعد بن گئی بات، جانئے کب ہوگا اعلان؟

سماجوادی پارٹی سے الگ ہونے کے بعد اپنا دل کمیرا وادی نے بی ایس پی کے ساتھ آگے کی حکمت عملی پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ اب ہولی کے بعد اس کا اعلان ہوسکتا ہے۔

اپنا دل لیڈر کس سیٹ سے لڑیں گی انتخاب ؟

UP Lok Sabha Election 2024: اپنا دل کمیرا وادی نے انڈیا الائنس کا ساتھ چھوڑنے کے بعد اب آگے کی حکمت عملی پربی ایس پی کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے متعلق بی ایس پی سربراہ مایاوتی اوراپنا دل کی لیڈرپلوی پٹیل کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الائنس اورالیکشن لڑنے کا اعلان ہولی کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، پھول پورسے اس باربی ایس پی اوراپنا دل کمیرا وادی الائنس میں اتارسکتے ہیں۔ پھول پورکے علاوہ پریاگ راج میں بھی الائنس کا امیدوارہونے کا امکان ہے۔ ان دونوں ہی سیٹوں پراپنا دل کمیرا وادی کا امیدوارہوگا۔ ذرائع کے مطابق، ہولی کے بعد اس الائنس کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ اس الائنس سے متعلق مایاوتی اور پلوی پٹیل کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

دونوں پارٹیوں میں الائنس سے متعلق بات جاری ہے۔ اگریہ الائنس ہوتا ہے تو بی ایس پی کے ساتھ کرمی یعنی پٹیل ووٹروں کے جڑنے سے ان دونوں ہی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔ دراصل، پھول پور وہی سیٹ ہے، جہاں سے پلوی پٹیل کے والد سونے لال پٹیل نے کرمی ووٹروں کو متحد کیا تھا۔

واضح رہے کہ بی ایس پی نے پھول پورسیٹ سے آخری بار 2009 میں جیت درج کی تھی، لیکن گزشتہ دو الیکشن میں اسے ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ہی الیکشن میں اس سیٹ پربی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ اب اگر بی ایس پی اوراپنا دل کمیرا وادی کا الائنس ہوتا ہے تو پلوی پٹیل یہاں سے الیکشن لڑیں گی۔

حالانکہ ابھی تک بی ایس پی کی طرف سے اس سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن جانکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیاں یہاں دلت ووٹوں اورکرمی ووٹروں کو ساتھ لانے کی حکمت عملی پرالیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اب ہولی کے بعد اگربات فائنل ہوجاتی ہے تو اس کا اعلان ہوگا۔

 بھارت ایکسپریس۔