Bharat Express

Liquor Policy Case: منیش سسودیا کو 5 اپریل تک جیل، راؤز ایوینیو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیجا

 Excise Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو ابھی جیل میں رہنا ہوگا۔ شراب پالیسی معاملے میں ملزم منیش سسودیا کو راؤز ایوینیو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Manish Sisodia Judicial Custody: شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پانچ دنوں کی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد منیش سسودیا کو بدھ (22 مارچ) کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے اور ریمانڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔ اسی کے پیش نظر، عدالت نے منیش سسودیا کو 5 اپریل تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ واضح رہے کہ منیش سسودیا کو آنے والے کچھ دن مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔

بدھ کے روز راؤز ایوینیو کورٹ میں منیش سسودیا نے جج ایم کے ناگپال سے جیل میں پڑھنے کے لئے کچھ اور کتابوں کا مطالبہ کیا۔ اس کے لئے انہوں نے باضابطہ عدالت کو درخواست دی، جس پر عدالت نے کہا کہ وہ (منیش سسودیا) جو کتاب چاہتے ہیں، انہیں دی جائیں گی۔

عدالت نے ای ڈی کو دیا نوٹس

اس سے قبل، 21 مارچ کو دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے  میں ضمانت کے لئے عدالت کا رخ کیا، جس پر عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے اس کا رخ جاننا چاہا۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے 25 مارچ تک جواب دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے 17 مارچ کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ای ڈی حراست پانچ دن بڑھا کر 22 مارچ تک کردی تھی۔ ای ڈی نے سسودیا کو 9 مارچ کو تہاڑ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں 22-2021 کی دہلی شراب پالیسی معاملے تعمیرات اورعمل درآمد میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے مبینہ بدعنوانی کے تعلقات میں سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

   -بھارت ایکسپریس

Also Read