Bharat Express

PM Modi Lakshadweep Visit: وزیراعظم مودی کے دورے کے بعد انٹرنیٹ پر چھایا لکشدیپ، 20 سالوں میں پہلی بار سب سے زیادہ کیا گیا سرچ

وزیراعظم نریندرمودی کے لکشدیپ دورے کے بعد مالدیپ حکومت کے وزراء کی طرف سے کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد تنازعہ گہرا ہوگیا ہے۔

PM Modi Vsited Lakshadweep: وزیراعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد مالدیپ حکومت کے وزراء کی طرف سے کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد تنازعہ گہرا ہوگیا ہے۔ مالدیپ حکومت نے ہندوستان کے سخت ردعمل کے بعد اپنے تینوں وزراء کو معطل کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ مالدیپ کے رشتے ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ وزیراعظم مودی کے دورے کے بعد لکشدیپ کو گوگل پرجم کرسرچ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے، جب لوگوں نے لکشدیپ کو سب سے زیادہ سرچ کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کیا تھا دورہ

دراصل، وزیراعظم نریندرمودی نے لکشدیپ کے دورہ کے بعد اپنی کچھ تصاویرکوسوشل میڈیا پرشیئرکیا تھا۔ اس دورہ کے دوران وزیراعظم مودی نے سمندرکے کنارے چلتے ہوئے ایک ویڈیواورتصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکیا تھا، جس کے بعد یہ تصاویرانٹرنیٹ پرجم کرشیئرہونے لگی تھیں۔

انٹرنیٹ پرخوب سرچ کیا جا رہا ہے لکشدیپ

وزیراعظم مودی کے دورے کے بعد سے ہی لکشدیپ سے متعلق لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ مالدیپ سے بہتر سیاحتی مقام (ٹورسٹ پیلیس) لکشدیپ ہے۔ جہاں پرلوگ سفرکرکے خوبصورت سمندر کا مزہ لے سکیں گے۔ گوگل پربھی لوگ لکشدیپ کو جم کرسرچ کر رہے ہیں۔ وہاں کی خوبیوں کے بارے میں تفریحی مقامات کے بارے میں، اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ انٹرنیٹ پر سرچ کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف وزیراعظم مودی کے کچھ گھنٹے لکشدیپ میں سمندر کے کنارے گزارنے کے بعد شروع ہوا۔

مالدیپ کے وزرا نے کیا تھا قابل اعتراض  تبصرہ

وہیں دوسری طرف مالدیپ میں کچھ وزراء سمیت دیگرصارفین نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی کا مذاق اڑانا شروع کردیا تھا، جس کا جواب ہندوستانیوں نے دینا شروع کردیا۔ یہ معاملہ اب مزید گہرا ہوگیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مالدیپ کے سفیرکو طلب کیا۔ مالدیپ کے سفیرجب وزارت خارجہ کے دفتر سے باہرنکل رہے تھے، تو ان کے چہرے کا تاثربتا رہا تھا کہ ہندوستان نے معاملے میں سخت تبصرہ کیا ہے۔ حالانکہ مالدیپ نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے اپنے تینوں وزراء کو فوری اثرسے معطل کردیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس