اسلام اور پیغمبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین امیز تبصرے کرنے والے تلنگانہ بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ گوشہ محل سے ٹکٹ ملا
Ladakh BJP Vice President: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لداخ میں پارٹی کے نائب صدرنظیراحمد کو اس لئے برخاست کردیا کیونکہ ان کے بیٹے نے بودھ مذہب کی لڑکی کو بھگا کرشادی کرلی ہے۔ اس حادثہ میں وہ بھی شامل تھے یا نہیں، یہ واضح کرنے کے لئے انہیں پارٹی کی طرف سے وقت بھی دیا گیا تھا۔ بی جے پی نے اس حادثہ کو فرقہ وارانہ ماحول اوراتحاد کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے نظیراحمد کو ریاستی نائب صدر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے آزاد کردیا اورپارٹی کی رکنیت بھی منسوخ کردی ہے۔
نظیراحمد کے بیٹے منظوراحمد پرالزام ہے کہ ایک ماہ پہلے اس نے بودھ مذہب کی ایک لڑکی کو بھگا کراس سے کورٹ میریج کی تھی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نظیراحمد کو موقع بھی دیا گیا کہ وہ اس حادثہ میں اپنے ملوث ہونے سے متعلق وضاحت کریں۔ اس کے بعد پارٹی نے ان سے ان کی ساری ذمہ داریاں واپس لینے اورپارٹی کی رکنیت بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پارٹی نے جاری کیا نوٹس
بی جے پی نے اس سے متعلق نوٹس جاری کرکے کہا، ‘ریاستی صدراورپارٹی اراکین کے درمیان ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ نائب صدرنظیراحمد کو ان کے بیٹے کے ذریعہ بودھ طبقے کی لڑکی کو بھگاکرشادی کرنے میں ان کے شامل ہونے سے متعلق وضاحت کے لئے مناسب وقت دیئے جانے کے بعد نائب صدر کی ذمہ داریاں ان سے واپس لی جاتی ہیں اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت بھی منسوخ کی جاتی ہے۔’ اس میں کہا گیا ہے کہ لداخ کے سبھی مذہبی طبقات کے لئے یہ حادثہ ناقابل قبول ہے کیونکہ فرقہ وارانہ ماحول اوراتحاد کو خطرے میں ڈالتا ہے۔’
برخاست ہونے کے بعد نظیراحمد کا کیا ہے موقف؟
پارٹی سے برخاست ہونے کے بعد نظیراحمد کا کہنا ہے کہ وہ اوران کی فیملی توخود اس شادی کے خلاف تھی۔ انہیں نہیں معلوم کہ بیٹا اور بودھ مذہب کی لڑکی ایک ماہ سے کہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو تلاش کرنے کے لئے انہیں ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ حج کے لئے سعودی عرب گئے تھے، اسی وقت ان کے بیٹے نے بودھ لڑکی کے ساتھ کورٹ میریج کرلی۔ نظیراحمد نے کہا، ‘پتہ نہیں بیٹے کی شادی کے لئے مجھے کیوں ذمہ دارمانا جا رہا ہے، جبکہ میں اور پوری فیملی اس شادی کے خلاف ہیں۔ میں نے انہیں ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی۔ سری نگرسمیت مختلف مقامات پرجاکرمیں نے انہیں تلاش بھی کیا۔’ پارٹی سے برخاست ہونے سے پہلے نظیراحمد نے کہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے لئے بات کی ہے کیونکہ وہ بیٹے کی لوکیشن ٹریس نہیں کرپا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔