Jammu and Kashmir: جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے ریاست کی ڈیموگرافی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندومذہب بہت قدیم ہے اوراسلام صرف 1500 سال پہلے آیا ہے، سبھی ہندوسے تبدیل ہوئے ہیں۔
ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ اسلام آیا ہی ہے 1500 سال پہلے اور ہمارے ہندوستان میں ہندو مذہب بہت پرانا ہے۔ باہرسے آئے ہوں گے، 20-10 جوانوں کی فوج کے ساتھ تھے۔ باقی تو سبھی مسلمان ہندو مذہب سے ہی تبدیل ہوئے ہیں۔
Big breaking .
Hindu Religion is much older than Islam in India. Muslims in our country are because of Conversion from Hindus and in Kashmir all Muslims were converted from Kashmiri Pandits. Everybody is born in Hindu Dharma only. Azad
Retweet it. pic.twitter.com/NdgwUFYw1L
— Aquib Mir (@aquibmir71) August 16, 2023
غلام نبی آزاد نے دی کشمیر کی مثال
غلام نبی آزاد نے کہا، اس کی سب سے اہم مثال ہمارے کشمیر میں ہے۔ کشمیر میں 600 سال پہلے کون مسلمان تھا؟ سارے کشمیری پنڈت تھے۔ سب تبدیل ہو کر مسلمان بن گئے۔ ہمارے ہندو بھائی لاش کو جلاتے ہیں، راکھ کو ندی میں بہا دیتے ہیں۔ ہمارے یہاں مسلمان مرنے کے بعد زمین کے اندر دفن ہوتا ہے۔ ہم سبھی کا جسم تو اسی بھارت ماتا کی مٹی میں مل جاتا ہے، تو کہاں ہندو کہاں مسلمان۔ سب یہیں مٹی میں مل جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔