Bharat Express

PM Modi’s Independence Day address?: آنکھ کی تکلیف اور کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کے پروگرام کی وجہ سے کھڑگے لال قلعہ نہیں  پہنچے

لال قلعہ میں تقریب سے دور رہنے کی وجہ پوچھے جانے پر کھڑگے نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’میری آنکھوں میں کچھ  پریشانی  ہے۔

آنکھ کی تکلیف اور کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کے پروگرام کی وجہ سے کھڑگے لال قلعہ نہیں  پہنچے

 PM Modi’s Independence Day address?:  کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے منگل کو یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں کچھ پریشانی اور پارٹی ہیڈکوارٹر اور رہائش گاہ پر پرچم کشائی کے پروگرام کی وجہ سے وہ لال قلعہ میں تقریب کے لیے وقت نہیں نکال پائے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے کے بعد کانگریس کی طرف سے بیان جاری کر اس کی وجہ بتائی گئی ۔

ملکا رجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ لال قلعہ میں ان کے لیے رکھی گئی کرسی خالی پائی گئی۔

لال قلعہ میں تقریب سے دور رہنے کی وجہ پوچھے جانے پر کھڑگے نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’میری آنکھوں میں کچھ  پریشانی  ہے۔ پروٹوکول کے مطابق میں نے صبح اپنی رہائش گاہ پر پرچم لہرانا تھا۔ اس کے بعد مجھے کانگریس ہیڈکوارٹر پر جھنڈا لہرانا پڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ وزیراعظم کے جانے سے پہلے کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی… اگر میں وہاں جاتا تو یہاں پروگرام میں شرکت نہ کر پاتا’۔

کھڑگے نے پہلے اپنی رہائش گاہ اور پھر کانگریس ہیڈکوارٹر پر پرچم کشائی کی۔ مرکزی حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے نئے ہتھکنڈے اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس وقت جمہوریت، آئین اور اداروں تینوں کو خطرہ ہے۔

انہوں نے یوم آزادی پر اپنے ایک پیغام میں یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا اور جیت جائے گا۔

بھارت ایکسپریس