کانگریس ایم پی ششی تھرور مسلسل کانگریس کی میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اورسابق صدرراہل گاندھی نے کیرلا اسمبلی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعہ کے روزریاست کے اہم اورسینئر لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی اورریاست کے کئی دیگرلیڈران کے برتاوسے ناراضگی کے سبب لوک سبھا رکن ششی تھروراس میں شامل نہیں ہوئے۔ ملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ 10 راجا جی مارگ پرہوئی میٹنگ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی انچارج دیپا داس منشی، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرسنی جوزف، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروی ڈی ستیشن، سینئرلیڈررمیش چینتھلا سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے۔
میٹنگ سے متعلق کانگریس لیڈررمیش چینتھلا نے کہا ہے کہ الیکشن میں کوئی چہرہ نہیں ہوگا، ہم اجتماعی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔ ششی تھرورسے متعلق کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ ان کا پہلے سے پروگرام بنا ہوا تھا، انہوں نے ہم سب سے اس پربات کی، تب طے ہوا کہ وہ پروگرام میں شرکت کریں۔ کسی طرح کی ناراضگی کی باتیں پوری طرح سے غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی پنچایت الیکشن جیتے ہیں، اسمبلی الیکشن بھی جیتیں گے، اس پرتبادلہ خیال ہوا۔ یوڈی ایف میں سیٹوں کی تقسیم پربھی بات ہوئی۔
کانگریس نے اسمبلی الیکشن سے متعلق بنائی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ سبریمالا میں ہم لیفٹ کی حکومت سے لڑے، وزیراعظم مودی صرف بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پرپارلیمنٹ میں بل لانے کی بات کی، کیا ہوا؟ وزیراعظم کوکچھ پتہ نہیں ہے۔ ماونوازوں کو ہماری حکومت نے کیرلا میں جیل میں ڈالا، میں وزیرداخلہ تھا۔ ہمارے کئی لیڈرچھتیس گڑھ میں ماونوازوں نے شہید کئے۔ وزیراعظم کو بولنے دیجئے۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں ریاستی لیڈران نے بنگال میں لیفٹ سے اتحاد نہیں کرنے کی بات کہی۔ لیڈران کا کہنا تھا کہ کیرلا میں ہمارا لیفٹ سے آمنا سامنا ہے، بنگال میں اتحاد سے نقصان ہوگا۔ اعلیٰ کمان نے کہا کہ ہم اس پرغورکریں گے۔
میٹنگ میں غیرحاضررہنے کی کیا ہے وجہ؟
ترووننت پورم سے لوک سبھا رکن ششی تھروراس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ ششی تھرور کے دفترنے کہا کہ انہوں نے پارٹی کو پہلے ہی مطلع کردیا تھا کہ کوژی کوڈ میں کیرل ساہتیہ مہوتسو میں اپنے پہلے سے متعینہ پروگرام کی وجہ سے میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ حالانکہ میٹنگ سے پہلے ششی تھرورکے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اس بات سے ناراض ہیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں کوچی میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر ان کے موجود ہونے کے باوجود ان کے نام کا ذکرنہیں کیا اور ریست کے لیڈران کے ذریعہ باربار انہیں درکنار کرنی کی کش کی جارہی ہے۔ ششی تھرورکی عدم موجودگی سے متعلق کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



