Kerala Assembly Elections: کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے جاری کی 47 امیدواروں کی پہلی لسٹ، جانئے کون کہاں سے لڑے گا؟
کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی پہلی لسٹ میں 47 امیدواروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ اس لسٹ میں تجربہ کار لیڈروں کے ساتھ کچھ دلچسپ اور غیر متوقع نام بھی شامل ہیں، جو پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔
Five States Assembly Election 2026 Schedule: مغربی بنگال، آسام، کیرالہ اور تمل ناڈو سمیت پانچ ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 4 مئی کو آئیں گے نتائج
پانچ ریاستوں میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے آج مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ مغربی بنگال کو چھوڑ کر باقی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔
Assembly Election 2026: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بج گیا بگل، الیکشن کمیشن آج شام 4 بجے تاریخوں کا کرے گا اعلان، بنگال سے کیرالہ تک نظریں مرکوز
ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آج شام 4 بجے الیکشن کمیشن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ پریس کانفرنس کے ساتھ ہی ضابطۂ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ اس بار مغربی بنگال میں کم مرحلوں میں انتخابات ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Kerala Assembly Elections: کانگریس کی میٹنگ سے ششی تھرور ندارد، کیا راہل گاندھی سے ناراضگی ہے وجہ؟
کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کیرلا اسمبلی الیکشن کی حکمت عملی سے متعلق ریاست کے اہم لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم میٹنگ سے ششی تھرور غیر حاضر رہے۔ حالانکہ اس کی وجہ ادبی میلہ (ساہتیہ مہوتسو) بتائی گئی ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ششی تھرورکانگریس کے سینئرلیڈران سے مایوس تھے۔ ان کی عدم موجودگی نے پارٹی میں اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کوپھرتقویت دے دی ہے، جبکہ الیکشن بے حد قریب ہے۔
Uproar in Kerala Assembly: کیرالہ اسمبلی میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے مدعے پر ہنگامہ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہوئی زوردار بحث
جولائی کے آخری ہفتے میں پیش آنے والے ایک واقعے کو لے کر ریاست بھر میں غصہ تھا۔ اس واقعے میں بہار کے ایک مزدور کی پانچ سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔
Kerala assembly passes resolution against UCC: کیرالہ اسمبلی نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف پاس کی قرارداد، یو ڈی ایف نے تجویز کا کیا خیر مقدم
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو حکومت نے قبول کر کے حتمی تجویز میں شامل کر لیا ہے۔ تجویز کردہ تبدیلیوں سے گزرنے کے بعد، چیف منسٹر نے حتمی قرارداد پڑھ کر سنائی، جس میں انہوں نے کہا کہ کیرالہ اسمبلی یو سی سی کو نافذ کرنے کے مرکز کے اقدام سے پریشان اور مایوس ہے۔ انہوں نے اسے "یکطرفہ اور جلد بازی" کا قدم قرار دیا۔





