Bharat Express

Karnataka Assembly Elections 2023: کرناٹک الیکشن سے پہلے بی جے پی کو جھٹکا، ایم ایل اے این وائی گوپال کرشن کا استعفیٰ، کانگریس میں جانے کی قیاس آرائی

 Karnataka Assembly Elections 2023: اس مہینے کے آغاز میں بھی بی جے پی کو جھٹکا لگا تھا جب دو ایم ایل سی پتنا اور بابو راو چنچنسر نے کانگریس کا دامن تھام لیا تھا۔

بی جے پی رکن اسمبلی این وائی بال کرشن نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Karnataka Assembly Elections 2023: کرناٹک میں اسمبلی الیکشن سے پہلے کڈلیگی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی این وائی گوپال کرشن نے جمعہ کے روز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں۔ گوپال کرشن نے اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ وہیں کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوپال کرشن نے کہا کہ وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں۔

گوپال کرشن نے کہا کہ میری عمر 72 سال ہے اور اس عمر میں میں ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔ عمر کے ساتھ ساتھ صحت بھی اس کی وجہ ہے۔ دوسرے کسی پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں میں نے ابھی تک نہیں سوچا ہے۔ میرا منصوبہ ہے کہ میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لوں۔ وہیں بی جے پی لیڈر نے اشارہ دیا کہ ان کا بیٹا کسی بھی سیاسی پارٹی سے الیکشن لڑنے کا خواہاں ہے اور ان کے استعفیٰ کی وجہ سے یہ بھی ایک تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں لیڈران ڈی کے شیو کمار اور سدارمیا سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ وہ کانگریس کا دامن تھام سکتے ہیں۔

6 بارکے رکن اسمبلی گوپال کرشن پہلے کانگریس میں ہی تھے۔ وہ چتردرگ ضلع کے مولاکلمرو اسمبلی حلقہ سے چاربارالیکشن جیت چکے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے اورکڈلیگی سے الیکشن جیتنے سے پہلے وہ بلّاری اسمبلی حلقہ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ سال 2018 میں کانگریس کا ٹکٹ نہیں ملنے پر وہ الیکشن سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ پارٹی نے انہیں مولاکل مرو کے بجائے وجے نگرضلع کے کڈلیگی سے ٹکٹ دیا تھا، کیونکہ سینئرلیڈرشری راملوکو مولاکل مرو سے میدان میں اتارا گیا تھا۔ اس الیکشن میں شری راملو نے جیت حاصل کی تھی۔

دو کونسلروں نے بھی تھام لیا تھا کانگریس کا دامن

اسی ماہ کے آغاز میں بھی بی جے پی کو جھٹکا لگا تھا، جب دو قانون سازکونسل کے رکن پتنا اوربابو راوچنچنسرنے کانگریس کا دامن تھام لیا تھا۔ وہیں حال ہی میں جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایس آرشری نواس 27 مارچ کو رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read