جی-20 کے انعقاد کے جموں وکشمیر کے لئے امیدوں میں اضافہ ہوگا۔
سبھی کی نظریں 22 مئی سے سری نگر میں ہونے والے تاریخی تین روزہ جی-20 پروگرام پر مرکوز ہیں۔ اس میٹنگ سے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہاں سیاحت میں اضافہ ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
سسٹینیبل ٹورازم، ایڈوینچر ٹورازم، فلم ٹورازم اور ایکو-ٹورازم پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اس انعقاد کے مقامی نوجوانوں کے لئے کئی مواقع پیدا ہونے اور جموں وکشمیر کی معیشت کو پھر سے بحال کرنے کی توقع ہے۔
ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران، جی-20 ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹرہرش وردھن شرنگلا نے سری نگرمیں کی گئی وسیع تیاریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے فائبرکیبلزکی تیزی سے ترقی اوربچھانے پرزوردیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir again Becoming a favorite Destination for Filmmakers: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا- فلم سازوں کے لئے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے کشمیرساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب جی-20 کا اجلاس ملک بھرمیں مختلف مقامات پرمنعقد ہو رہا ہے اوراس کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ سری نگرمیں ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس جموں و کشمیر کی معیشت کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا اورخطے میں فلمی سیاحت اورماحولیاتی سیاحت کے امکانات پر زور دے گا۔