Bharat Express DD Free Dish

G20

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور کو عالمی سطح پر پیش کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ جی 20 میں افریقی یونین کی مستقل رکنیت اور گلوبل ساؤتھ کی آواز سربراہی اجلاس جیسے اہم اقدامات نے کثیر فریقی پلیٹ فارموں پر بھارت کی قائدانہ صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔

تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں بھارت خود کو بین الاقوامی سیاست اور سفارت کاری کے مرکز کے طور پر قائم کر رہا ہے۔ آج عالمی فورمز، علاقائی تنظیموں اور بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں بھارت نہ صرف ایک اہم شریک کے طور پر موجود ہے بلکہ کئی معاملات میں ایجنڈا طے کرنے اور مختلف ممالک کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

حال ہی میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو جنوبی افریقہ کے عوام نے بھرپور سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے وزیراعظم مودی کے لیے تشکر اور تعریف کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے انہیں جی-20 سمِٹ کا ’ایم وی پی‘ قرار دیا اور جنوبی افریقہ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ نے 28 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں یوکرین سے علاقائی رعایتیں دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے برعکس یورپی ممالک نے ایک متبادل منصوبہ پیش کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’جی-20 لیڈرز سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ جی20 لیڈرز سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے اتوار کو بھارت۔برازیل۔جنوبی افریقہ ڈائیلاگ فورم (آئی بی ایس اے) لیڈرز سمٹ میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقہ میں جی20 سربراہی اجلاس کئی لحاظ سے تاریخی رہا۔ پی ایم مودی نے اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک کی آواز مضبوطی سے بلند کی۔

جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر امینوئیل میکرون کی ملاقات خاص رہی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-فرانس تعلقات کو عالمی تعاون کے لیے اہم قرار دیا اور قدرتی آفات پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

جی-20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ 22 نومبر 2025 کو آسٹریلیا اور کینیڈا کے درمیان ایک نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور انوویشن شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مودی کی آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی20 سمٹ کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں افتتاحی سیشن میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جامع اور پُرجوش خطاب کیا۔ ’جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی‘ کے موضوع پر منعقد سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی ترقی کے روایتی پیمانوں پر گہری نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا اور ترقی کے ایسے نئے ڈھانچے کی وکالت کی جس میں انسان، ماحول اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو مرکزی مقام حاصل ہو۔