جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی ٹی نے چھاپہ ماری کی۔ (Image Source: PTI)
SIT Raid in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر کی ریاستی جانچ ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج (18 مارچ) کی صبح دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی۔ ایجنسی نے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ایس آئی اے کی ٹیم اننت ناگ، کلگام، شوپیاں اور سری نگر میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔
ایس آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جانچ ایجنسی نے مقامی پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مدد سے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ افسرنے بتایا کہ یہ چھاپہ ماری پہلے سے درج ایک معاملے میں کی جا رہی ہے۔
ان مقامات پر ہوئی چھاپہ ماری
سری نگر میں محمد حنیف بھٹ کے گھر ایجنسیوں نے تلاشی مہم شروع کی۔ افسران کی ایک دیگر ٹیم نے غلام محمد لون کے بیٹے عبدالحمید لوگ کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ شوپیاں کے ریبن زین پورا میں ایک دیگر ٹیم سرجن برکتی ولد عبدالرزاق واگے کے گھر پہنچی اور تلاشی لی۔ سرجن برکتی کے بھائی محمد شفیع کے گھر کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کلگام میں ایجنسی نے کاٹ پورہ یاری پورہ میں ایک گھر میں تلاشی مہم چلائی۔ اننت ناگ میں بھی کچھ گھروں میں چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔
پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم
جموں وکشمیرکے پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہو رہا ہے۔ جمعہ کے روز (17 مارچ) کو رات تقریباً 12 بجے پلوامہ کے متری گام علاقے میں دونوں کے درمیان تصادم ہوا۔ افسران کے مطابق، دہشت گرد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ابھی بھی تصادم جاری ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پلوامہ کے متری گام علاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں گھیرا بندی مہم شروع کردی تھی۔ جموں وکشمیر پولیس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ پلوامہ کے متری گام علاقے میں تصادم شروع ہوگیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس