Bharat Express

Jammu Kashmir Targeted Killing: کشمیری پنڈت کے قتل پر محبوبہ مفتی کا زبانی حملہ، کہا- ’ٹارگیٹ کلنگ کے حادثات سے بی جے پی کو فائدہ…‘

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں بازار جا رہے کشمیری پنڈت کو دہشت گردوں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

Target Killing in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک بار پھر ٹارگیٹ کلنگ کے حادثات سامنے آئے ہیں۔ دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ مہلوک کی شناخت سنجے شرما کے نام سے ہوئی ہے، جو سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہیں، اس ٹارگیٹ کلنگ کے حادثات پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔ ‘

محبوبہ مفتی نے کہا، یہ حادثات صرف بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ پھر چاہے ایسے حادثات جموں وکشمیر میں ہوں یا ہریانہ میں۔ بی جے پی اقلیتوں کی جان کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وہ صرف وادی میں عام صورتحال کو دکھانے کے لئے اقلیتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا، بی جے پی اس طرح کے حادثات کا استعمال ملک میں مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے کے لئے کرتی ہے۔ میں اس حادثے کی مذمت کرتی ہوں۔ یہ کشمیری لوگوں کا برتاؤ نہیں ہے۔ یہ سبھی کام حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

بازار جا رہے تھے سنجے شرما

دراصل، اتوار (26 فروری) کو جنوبی کشمیر ضلع کے اچن علاقے میں سنجے شرما بازار جا رہے تھے کہ اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا۔ سنجے شرما کو گولی مار کر دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ شدید طور پر زخمی سنجے کو آناً فاناً میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 

کشمیری کے ڈی آئی جی نے کہی یہ بات

حادثہ پر جموں وکشمیر کے ڈی آئی جی رئیس احمد نے کہا، ‘آج صبح تقریباً 10:30 بجے دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ سنجے شرما اپنی بیوی کے ساتھ بازار جا رہے تھے کہ اسی دوران ان پر حملہ کردیا’۔ جموں وکشمیر پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا، علاقے میں گھیرا بندی کردی گئی ہے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے سرچ مہم چلائی جا رہی ہے۔