مختلف شعبوں میں جاری جی-20 اجلاسوں میں، بھارت جلد ہی مئی میں جموں وکشمیرکے دارالحکومت سری نگرمیں ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ آرٹیکل 370 اور35-اے کی منسوخی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تقریب کی میزبانی کرے گا جس میں جی-20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اورکئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کشمیراپنی شاندارخوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر، ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کی میزبانی کے لئے سری نگر سے بہتراور کیا جگہ ہو گی؟ سری نگر میں ملاقات کرکے ہندوستان اس جگہ کے استحکام کے بارے میں عالمی برادری کو ایک مضبوط پیغام بھی دینا چاہتا ہے کہ یہ جگہ پُرامن ماحول کی تصویر کشی کے لئے ہے۔
ہندوستان نے دسمبر2022 میں جی-20 کی صدارت سنبھالی۔ اس سال 55 مقامات پرکل 215 اجلاسوں کی میزبانی متوقع ہے۔ دی اکنامک ٹائمزکے مطابق، سری نگر میں جاری اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کچھ اجزاء کو تبدیل کر دیا گیا ہے، معاہدوں پر دوبارہ کام کیا جا رہا ہے اورانہیں 22 سے 24 مئی کے درمیان فراہم کرنے کے لئے ایک یا دو ماہ کی ڈیڈ لائن آگے بڑھا دی گئی ہے۔ جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس۔ سری نگر میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں تقریباً 50 مندوبین کی شرکت متوقع ہے، جس سے ہندوستان وادی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پاکستان کے دعووں کی تردید کر سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکام اورسابق سفارت کاروں نے کہا کہ جی-20 کی صدارت عالمی معاملات میں نئی دہلی کے اہم کردارکو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، خاص طور پر جب دنیا کو کئی جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں سابق ہائی کمشنراجے بساریہ نے کہا، ”پاکستان نے اس ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ یہ ردعمل حیران کن نہیں ہے، کیونکہ حکمراں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عمران خان کو ان کے کشمیرکے موقف پرسوال اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں دینا چاہتی ہیں۔“ سابق سفارت کارمیرا شنکرنے کہا، ”پاکستان کومشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس موضوع کوزیادہ طول نہ دیں، کیونکہ اس سے اس کا خود کا سفارتی دائرہ کم ہوگا کیونکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔“