Bharat Express DD Free Dish

جمعیۃ علماء ہند کا دہلی میں دوروزہ اجلاس، وقف قانون، پہلگام دہشت گردانہ اور فرقہ واریت پر بڑا پلان تیار

جمعیۃ علماء ہند کی دوروزہ کانفرنس 4-3 مئی کونئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس میں وقف ایکٹ، پہلگام دہشت گردانہ حملہ، بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اورآئین کا تحفظ جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھرسے نمائندے شرکت کریں گے اورآئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کریں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ مندوبین کانفرنس 4-3 مئی کونئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ دودنوں تک چلنے والے اس کانفرنس میں کئی موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ممبران جو پورے ملک سے شامل ہوں گے، وہ ان موضوعات پرتبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اجلاس جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ نمائندہ اجلاس میں وقف قانون، پہلگام دہشت گردانہ حملہ، ملک میں بڑھتی نفرت، فرقہ وارانہ ماحول اورآئین کے تحفظ سمیت دیگراہم موضوعات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ نئی دہلی میں 3 مئی سے جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ دوروزہ اہم نمائندہ کانفرنس شروع ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں ملک بھرکی تمام ریاستوں کے صدور، جنرل سکریٹری، ذمہ دارافراد اوردیگر نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں وقف قانون سے متعلق قانونی جدوجہد، پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ، ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت اورکشیدگی وغیرہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے باوجود مذہب کی بنیاد پرمسجد مدارس کوبلڈوزرکے ذریعہ منہدم کردینا جیسے موجودہ اہم موضوعات شامل ہیں۔

وقف قانون کانفرنس کا سب سے اہم موضوع

کانفرنس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ اوراس کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پرغوروخوض کیا جائے گا۔ نئے قوانین سے متعلق جمعیۃ علماء ہند جوعوامی اورقانونی جدوجہد کررہی ہے، اس کی جانکاری مسلسل میڈیا میں آتی رہتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند اس قانون کوغیرآئینی اورمذہبی معاملوں میں راست مداخلت مانتی ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ اس قانون سے وقف کا تحفظ نہیں ہوسکتا بلکہ اگرقانون نافذ ہورہا ہے تو پورے ملک میں مسلمانوں کی اوقاف کی جائیدادیں تباہ ہوجائیں گی۔

سپریم کورٹ میں ہونی ہے وقف پرسماعت

صدرجمہوریہ کے دستخط کے بعد اس قانون کے خلاف سب سے پہلے رٹ عرضی سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند نے ہی داخل کیا تھا۔ 5 مئی کوجن عرضیوں پرسماعت ہونی ہے، ان میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پہلے نمبرپرہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کی طرف سے وقف قانون کے خلاف پیروی کے لئے سینئروکیل کپل سبل پیش ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران وقف قانون کے مختلف پہلوؤں پر اورجمعیۃ علماء ہند کی قانونی لڑائی پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگراہم موضوعات پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اورآگے کی حکمت عملی تیارکی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read