Bharat Express DD Free Dish

سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، گینگسٹر ایکٹ مقدمے پر روک لگانے والی عرضی خارج

یوپی کے کانپور کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی درخواست کو خارج کردیا ہے، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اترپردیش میں کانپورکی سیسا مئوسیٹ سے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کوالہ آباد ہائی کورٹ سے زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے گینگسٹرمعاملے میں ٹرائل کورٹ میں چل رہے مقدمے کی کارروائی کومنسوخ کرنے والی عرفان سولنکی کی عرضی کو خارج کردی ہے۔ عدالت نے ان کی عرضی پر12 جنوری کو سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عرفان سولنکی کے خلاف پولیس نے کانپورکے جاج مئومیں دسمبر 2022 میں گینگسٹرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد عرفان سولنکی کو ستمبر 2025 میں الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت بھی مل چکی تھی۔ اس کے بعد عرفان سولنکی نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے نچلی عدالت میں چل رہے مقدمے کی کارروائی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی کے خلاف درج ایف آئی آرمیں انہیں گینگ کا لیڈربتایا گیا تھا۔ سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی نے پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آرکوغلط بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے۔ ان کو پھنسانے کے لئے اس طرح کی کوشش کرچکے ہیں۔

عام لوگوں کو دھمکانے کا الزام

پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں عرفان سولنکی کے بھائی رضوان سولنکی اورشریک ملزم اسرائیل آٹے والا سمیت دیگرلوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ عرفان سولنکی پرالزام ہے کہ انہوں نے گینگ بناکراقتصادی فائدے کے لئے عوام عوام کو ڈراتے تھے اور رقم کی وصولی کرتے تھے۔

ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے ٹھہرایا تھا قصوروار

عرفان سولنکی اوران کے بھائی رضوان سولنکی سمیت تین دیگرملزمین پرالزام تھا کہ نظیرفاطمہ کے پلاٹ پرقبضہ کرنے کے لالچ میں اس کے گھرمیں آگ لگا دی تھی۔ اسی معاملے میں کانپور کی سپیشل ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے انہیں قصوروارٹھہرایا اورسات سال کی سزا سنائی۔ سات سال کی سزا ہونے کی وجہ سے عرفان سولنکی کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔ عرفان سولنکی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوالہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔ قصوروارقراردیئے جانے اورسزا کے اعلان کے فیصلے کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read