Urdu Conclave 2026

Indian Crew Member Killed In Irani Attack: آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے نے متحدہ عرب امارات کے دو آئل ٹینکرز کو بنایا نشانہ ، بھارتی کریو ممبر ہلاک، 8 زخمی

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ملک کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی الگ بیان میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔

نئی دہلی : آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے سمندری علاقے میں ایرانی کروز میزائل حملے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دو آئل ٹینکر نشانہ بن گئے۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایک بھارتی عملے کے رکن کی موت ہو گئی، جب کہ 8 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق “مومباسا” اور “البحیہ” نامی دونوں آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے سے گزر رہے تھے، جب انہیں دو ایرانی کروز میزائلوں نے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور کارگو کو بھی نقصان پہنچا، قابل ذکر بات  یہ ہے کہ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 6 بھارتی اور دو یوکرینی شہری شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یو اے ای کو مناسب جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ اپنے شہریوں، رہائشیوں، قومی مفادات اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ملک کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی الگ بیان میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔ ادھر اس سے قبل اتوار کے روز یو اے ای کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور ڈرونز سے پیدا ہونے والے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں سے پرسکون رہنے اور ضرورت پڑنے پر قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا سے وابستہ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں ایران نے امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم، اسلحہ ڈپو اور فوجی ریڈار تنصیبات پر حملے کیے گئے، جبکہ بحرین میں امریکی فوجی مواصلاتی مرکز اور ریڈار اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read