Islamic Revolutionary Guard Corps: آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دو آئل ٹینکروں میں لگی آگ، ایران نے امریکہ کے دو ’لوکاس‘ ڈرون قبضے میں لینے کا کیا دعویٰ
آئی آر جی سی کی بحریہ کی الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکہ کے دو ’لوکاس‘ ڈرون کو انہوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی بحریہ کی ایک یونٹ نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بیان کے مطابق، ’’آئی آر جی سی نے آبنائے ہرمز میں جزیرہ قشم کے اوپر ایک امریکی ایم کیو-1 ڈرون کو روک کر تباہ کردیا۔
Iran’s Chilling Threat To Trump: تہران میں ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ہورڈنگ، ’ہم ٹرمپ کو قتل کر دیں گے، ایرانی فوج کا امریکہ کے ڈرون گرانے کا بڑا دعویٰ
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی فضائی علاقے میں امریکہ کے 3 ڈرونز کو روک لیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق، ان میں سے 2 ڈرون ایم کیو ایم 170 آؤٹ لا تھے، جنہیں جزیرہ کیشم کے اوپر روکا گیا۔ تیسرا ڈرون ایم کیو 9 ریپر تھا، جسے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں سمندری علاقے کے اندر مار گرایا گیا۔
China Extends Support to Tehran: امریکہ سے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران نے رکھیں 7 شرائط، چین نے بھی کیا تہران کی حمایت کا اعلان
ایران نے واضح اشارہ دیا ہے کہ اب اگلا قدم امریکہ کو اٹھانا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور جنگ ختم کرنے کے لیے ایک مسودہ تجویز بھی سامنے آ چکی ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ ایران کے مذاکرات کار اتوار کو دوحہ سے روانہ ہو گئے۔
Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ
سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں نتنز جوہری مرکز کے قریب واقع پیکیکس ماؤنٹین کمپلیکس بھی شامل ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مقام پر زیر زمین تنصیب سطح زمین سے 300 فٹ سے زیادہ گہرائی میں واقع ہے۔ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان اس مقام کو خاص طور پر حساس سمجھا جا رہا ہے۔
Houthi Rebel Attack on Saudi Arabia: سعودی عرب کے ایئرپورٹ حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، ہندوستانی شہری سمیت 8 زخمی
سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کے بعض ارکان اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ واشنگٹن نے سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک سے روانہ ہونے کی ہدایت دی ہے۔
Iran War has cost US consumers an estimated $265 billion since late February: ایران جنگ کے باعث امریکہ کے اوسط خاندان پر اب تک تقریباً 2,000 ڈالر کا اضافی مالی بوجھ پڑا، موڈیز کی رپورٹ
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ زینڈی کے مطابق، جنگ شروع ہونے سے پہلے مقررہ شرح والے ہوم لون کی شرح سود 6 فیصد سے کم تھی، جو اب بڑھ کر تقریباً 7.5 فیصد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باعث امریکی معیشت کو فی خاندان تقریباً 540 ڈالر کا اضافی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ قرض مہنگے ہونے سے گھر خریدنے والوں اور دیگر قرض لینے والوں کے مالی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔
Qatar’s revenues drop 42% over war: جنگ کے اثرات، قطر کی آمدنی میں 42 فیصد کی بڑی گراوٹ، گیس کی برآمدات بھی متاثر
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس لفان انڈسٹریل سٹی میں توانائی کی بعض تنصیبات کو براہ راست نقصان پہنچنے کے باعث قطر کی برآمدات کا ایک اہم حصہ متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بحران کا سرکاری مالیات پر منفی اثر پڑنا فطری ہے، اسی لیے 2026 کی پہلی ششماہی میں ملک کی مجموعی آمدنی میں 42 فیصد کمی درج کی گئی۔ایران کے حملوں میں قطر کے راس لفان گیس صنعتی مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
MT Kazimah III is a crude oil tanker: آبنائے ہرمز میں کویتی ٹینکر پر حملہ، 5 ہندوستانی ملاحوں کو بحفاظت ریسکیوکیا گیا،جانئے پورا معاملہ
آبنائے ہرمز کا یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خلیج فارس، بحیرہ احمر اور بحیرہ اسود سمیت کئی اہم سمندری راستوں پر تجارتی جہازوں کی سلامتی کو لے کر خدشات برقرار ہیں۔ حالیہ عرصے میں مختلف علاقوں میں تجارتی جہازوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کے دوران تجارتی جہازوں اور ملاحوں کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایران کو دنیا کی چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق آج دشمن کی افواج میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھ سکیں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب بحیرہ عرب سے دشمن کی موجودگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے نیا حملہ کیا تو بحر ہند میں تعینات امریکی جنگی جہاز بھی محفوظ نہیں رہیں گے، تاہم ایران نے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔





