Bharat Express DD Free Dish

Iran US Crisis

ڈرون اردن کے ایک ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں نشانہ بنا۔ مزید دو ڈرون حادثات میں بھی تباہ ہوئے۔حادثات بھی نقصان کی بڑی وجہ بنے۔ کویت میں تین F-15 ایگل لڑاکا طیارے مبینہ طور پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ (فرینڈلی فائر) کا شکار ہو گئے،

امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جوزف کینٹ نے ایران کے خلاف جاری حملوں کی مخالفت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں واضح کیا کہ یہ حملہ غیر ضروری تھا اور وہ اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

بحرِ ہند میں سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایک سنگین بحری واقعہ پیش آیا ہے جہاں امریکہ کی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر ڈبو دیا۔ اس حملے میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 32 کو زندہ بچا لیا گیا۔ واقعے نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سمندر سے چند لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جہاز کے عملے کے ارکان کی ہو سکتی ہیں۔ ہلاک شدگان کی حتمی تعداد تاحال جاری نہیں کی گئی اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ واقعہ سمندری حدود میں پیش آنے والا ایک بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔