
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آپریشن سندور کے ایک حصے کے طور پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے طے شدہ حملے سے پہلے پاکستان کو اس کی ’’اطلاع‘‘ دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ ایک ’’جرم‘‘ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ اس بات کا عوامی طور پر اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو اپنی کارروائی کی اطلاع دے دی تھی۔
راہل گاندھی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ہمارے حملے کے شروع میں ہی پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ EAM (وزیر خارجہ) نے عوامی طور پر اعتراف کیا ہے کہ حکومت ہند نے ایسا کیا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر راہل نے مزید سوال کیا کہ ’’اس کی اجازت کس نے دی؟ اس کے نتیجے میں ہماری فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟‘‘
وائرل ویڈیو میں کیا کہہ رہے ہیں وزیر خارجہ؟
راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو یہ بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’آپریشن کے آغاز میں ہم نے پاکستان کو ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر رہے ہیں اور ہم فوج پر حملہ نہیں کر رہے ہیں۔ اس لیے پاک فوج کے پاس باہر کھڑے ہونے اور اس عمل میں مداخلت نہ کرنے کا آپشن ہے۔ لیکن انھوں نے ہمارا یہ اچھا مشورہ نہ لینے کا انتخاب کیا‘‘۔
Informing Pakistan at the start of our attack was a crime.
EAM has publicly admitted that GOI did it.
1. Who authorised it?
2. How many aircraft did our airforce lose as a result? pic.twitter.com/KmawLLf4yW— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 17, 2025
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اس بیان میں نئے سیاسی تنازعے کو جنم دیا ہے اور کانگریس اس کی بنیاد پر حکومت پر سوال اٹھا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ راہل گاندھی کے علاوہ اور بھی کئی لیڈران نے وزیر خارجہ کے اس بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سوالات اٹھائے ہیں کہ آپریشن سندور شروع کرتے وقت پاکستان کو اس کی اطلاع کیوں دی گئی۔ اب تک وزیر خارجہ یا حکومت نے اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔