Bharat Express DD Free Dish

Indian students stranded in Iran: ایران میں پھنسے ہوئے جموں و کشمیر کے طلبا کو محفوظ مقام پر کیا گیا منتقل، والدین نے ادا کیا وزیر اعظم مودی اور ہندوستانی سفارت خانے کا شکریہ

رپورٹس کے مطابق ایران میں تقریباً 1,300 کشمیری طلباء ہیں، جو پیشہ ورانہ کورسز کر رہے ہیں، بنیادی طور پر ایم بی بی ایس۔ ان میں سے زیادہ تر تہران، شیراز اور قم میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چار راتوں تک بے چینی کے بعد سری نگر کے قادری خاندان کو آج کچھ راحت ملی ہے، جب تہران کے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے ان کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو ہندوستانی حکومت نے وہاں سے نکال لیا۔ واضح رہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے دوران وہ تہران میں پھنسے ہوئے تھے اور انھوں نے وزیر اعظم مودی سے انھیں بچانے کی درخواست کی تھی۔

سری نگر کے سہیل قادری نے کہا ’’آج صبح میری بیٹی اور بیٹے کو تہران سے ایک محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔ یہ ہمارے لیے تکلیف دہ وقت تھا۔ کل جب میں نے اپنی بیٹی سے بات کی تو وہ بہت خوف زدہ ہو گئی تھی کیونکہ اس کے کالج کے قریب ایک بم گرا تھا۔‘‘ سہیل قادری کا بیٹا اور بیٹی تہران کے ایک میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کر رہے ہیں۔

والدین نے ادا کیا حکومت کا شکریہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ حملے شروع ہونے کے بعد، کشمیر میں متعدد خاندان اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں جو ایران میں پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا سہیل قادری نے تہران میں ہندوستانی سفارت خانے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے طالب علموں کو تہران سے باہر منتقل کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’’میں تہران میں اپنے سفارت خانے کے عملے کا بے حد مشکور ہوں۔ سفارت خانے کے ایک اہلکار نے مجھے کل فون کیا اور یقین دلایا کہ میری بیٹی اور بیٹے سمیت تمام پھنسے ہوئے طلباء کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا۔ آج وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ایران میں کشمیر کے پھنسے ہوئے طلباء کے مسئلہ پر مسٹر جے شنکر سے بات کی تھی۔

عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ وزیر نے انھیں یقین دلایا کہ ان کی وزارت ایران میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ہندوستانی طلباء کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ان بچوں کے والدین نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے مداخلت کرنے اور ہندوستانی طلباء کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ایران میں تقریباً 1,300 کشمیری طلباء ہیں، جو پیشہ ورانہ کورسز کر رہے ہیں، بنیادی طور پر ایم بی بی ایس۔ ان میں سے زیادہ تر تہران، شیراز اور قم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بہت سے کشمیری طلباء تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں پھنسے ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read