Bharat Express

India Vs China Population 2023: چین نہیں اب ہندوستان ہے دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک، اس اعدادوشمار نے کیا حیران

India Vs China: صدیوں سے چین ہی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر تھا۔ مگر، اب اس کا طلسم ہندوستان نے توڑ دیا ہے۔ جانئے اب کس ملک میں کتنی عوامی آبادی ہے اور چین کو ہم نے کیسے پیچھے چھوڑا۔

ہندوستان نے عوامی آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

India Overtake China in Population: دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک اب چین نہیں ہے، بلکہ اپنا ملک ہندوستان ہے۔ اس سال کے آغاز میں ہی اندازہ لگایا گیا تھا کہ 2023 میں ہندوستان میں سب سے زیادہ آبادی ہوگی اوراب اس پراقوام متحدہ آبادی فنڈ (یواین ایف پی اے) کے تازہ ترین اعداد وشمار نے مہر ثبت کردی ہے۔

اقوام متحدہ (یو این ایف پی اے) کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان اب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ ہندوستان میں اب چین کے مقابلے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ ہیں اور اس ملک کی آبادی بڑھتے بڑھتے 140 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔ چین میں بچے پیدا کرنے کی شرح کم ہوئی ہے اور وہ اس سال مائنس میں درج کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے جاری کئے تازہ ترین اعداد و شمار

یو این ایف پی اے کی  ‘دی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 ‘ جسے 8 بلین لائیوس، انفنٹ پاسیبلیٹیز: دی کیس فار رائٹس اینڈ چوائس’ (‘8 بلین زندگیاں، لامحدود امکانات: حقوق اور انتخاب کا معاملہ) کے ٹائٹل سے جاری کیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اب ہندوستان کی عوامی آبادی ملین ہے، جبکہ چین کی عوای آبادی ملین ہے۔ یعنی دونوں کی عوامی آبادی میں 2.9 ملین کا فرق ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں تازہ اعدادوشمار ‘ڈیموگرافک انڈیکیٹرس’ کے زمرے میں دیئے گئے ہیں۔

پہلی بار ہندوستان کی عوامی آبادی چین سے زیادہ ہوئی

اقوام متحدہ کے عوامی آبادی ڈیٹا ریکارڈ میں یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان کی عوامی آبادی 1950 کے بعد سے چین سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ دراصل، اقوام متحدہ کا قیام 1945 میں ختم ہوئے دوسرے عالمی جنگ کے بعد عمل میں آیا تھا اور 1950 میں اقوام متحدہ نے عوامی آبادی ڈیٹا جمع کرنا اور جاری کرنا شروع کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی عوامی آبادی کے 1950 سے 2023 تک کے چارٹ اور فہرست پر نظرڈالیں تو ہندوستان کی آبادی کچھ اس طرح سے بڑھی۔

 سال 2023 میں ہندوستان کی آبادی 1,428,627,663  ہے، جو سال 2022 سے 0.81 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2022 میں ہندوستان کی عوامی آبادی 1,417,173,173  تھی، جو سال 2021 سے 0.68 زیادہ رہی۔

سال 2021 میں ہندوستان کی عوامی آبادی 1,407,563,842  تھی، جو سال 2020 سے 0.8 فیصد زیادہ رہی۔

سال 2020 میں ہندوستان کی عوامی آبادی 1,396,387,127  تھی، جوسال 2019 سے 0.96 زیادہ رہی۔

ہندوستان کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان بھی ہیں

یو این ایف پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی 25 فیصد آبادی 14-0 عمر پر مبنی ہے۔ یہاں 19-10 سال تک کی عمر کے لوگ 18 فیصد ہیں۔ 24-10 سال تک کے لوگ 26 فیصد ہیں، 64-15 سال تک کے لوگ 68 فیصد اور 65 سال سے زیادہ کے لوگوں کی تعداد 7 فیصد ہے۔

چین میں زیادہ ہوگئے بزرگ

وہیں چین کو دیکھیں تو وہاں متعلقہ اعدادوشمار 17 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، 69 فیصد اور 14 فیصد ہیں۔ وہاں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ تقریباً 20 کروڑ روپئے ہوگئے ہیں۔ کچھ دہائی پہلے چینی حکومت نے ایک بچے والی پالیسی نافذ کر دی تھی، جس کا خمیازہ وہاں کی حکومت کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ لوگوں نے بچے پیدا کرنا چھوڑ دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read