Bharat Express DD Free Dish

India’s Manufacturing Ecosystem: ’چپس سے لے کر شپس تک‘ مضبوط مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنا رہا ہے بھارت، 6-جی ٹیکنالوجی پر بھی تیزی سے کام جاری: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نے 2014 میں اپنے پہلے دورۂ آسٹریلیا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 برس بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔ اس وقت انہوں نے بھارتی برادری سے کہا تھا کہ اگلے دورے کے لیے انہیں مزید 28 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 12 برسوں میں یہ میرا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے۔ ایک طرح سے یہ ہیٹ ٹرک ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ بھارت ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ’چپس سے لے کر شپس تک‘ ایک مضبوط مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کر رہا ہے اور عالمی تکنیکی قیادت حاصل کرنے کے لیے 6جی ٹیکنالوجی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں چند سو اسٹارٹ اپس سے شروع ہونے والا سفر اب دو لاکھ سے زائد رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ملک میں ہر ماہ چار ہزار سے زیادہ نئے اسٹارٹ اپس قائم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی نوجوانوں کی محنت اور اختراعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت بھارت آج دنیا کا تیسرا بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کی ترقی اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہی بلکہ ملک کے تقریباً ہر ضلع تک اس کا دائرہ پھیل چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج دفاع اور خلائی شعبوں جیسے جدید ترین میدانوں میں سیکڑوں اسٹارٹ اپس سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بھارت کا ایک خلائی اسٹارٹ اپ اپنے ہی راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

گگن یان مشن اور خلائی اسٹیشن کے قیام کی سمت پیش رفت

مودی نے مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گگن یان مشن اور اپنے خلائی اسٹیشن کے قیام کی سمت بھی تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بڑے خوابوں اور بلند عزائم کی سب سے مضبوط بنیاد اس کے عوام ہیں۔ ’’وی دی پیپل‘‘ اور ’’ناگرک دیوو بھو‘‘ کا نظریہ آج ملک میں اچھی حکمرانی کا رہنما اصول بن چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ’’آپریشن سندور کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے ہو رہے تھے اور ان کی گونج پوری دنیا نے سنی۔‘‘

گزشتہ 12 برسوں میں آسٹریلیا کا تیسرا دورہ

وزیراعظم نے 2014 میں اپنے پہلے دورۂ آسٹریلیا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 برس بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔ اس وقت انہوں نے بھارتی برادری سے کہا تھا کہ اگلے دورے کے لیے انہیں مزید 28 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 12 برسوں میں یہ میرا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے۔ ایک طرح سے یہ ہیٹ ٹرک ہے۔ یہ بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات کی نئی بلندیوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا سب سے بڑا کریڈٹ مجھے نہیں بلکہ آپ تمام بھارتیوں کو جاتا ہے۔ بھارتی برادری نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں سب سے اہم کردارادا کیا ہے۔‘‘

بھارتی برادری کی محبت اور گرمجوشی ناقابل فراموش

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’میلبورن کا موسم اگرچہ سرد ہے، لیکن بھارتی برادری کی محبت اور گرمجوشی ناقابل فراموش رہی۔ بھارت سے ان کی محبت اور اٹوٹ وابستگی ہمارے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔‘‘ اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف ثقافتی پروگرام بھی دیکھے، جن میں آسٹریلیا کے مقامی باشندوں کے قدیم ساز ڈیجیریڈو اور بھارتی طبلے کا منفرد سنگم، ’’ماں تجھے سلام‘‘ کی دس رکنی سمفنی آرکسٹرا کی پیشکش اور کتھک رقص شامل تھا۔ انہوں نے کہا، ’’آسٹریلیا کے قدیم ڈیجیریڈو اور بھارت کے طبلے کا حسین امتزاج دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی تعلقات کی بہترین علامت ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read