Bharat Express DD Free Dish

India-Brazil bilateral relations: بھارت-برازیل دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، ہر شعبے میں تعاون، دو طرفہ تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

وزیر اعظم مودی نے صدر لولا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر جامع ترقی اور عالمی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

برازیل کے دورے پر موجود وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہر شعبے میں تعاون بڑھانے اور اگلے پانچ برسوں میں ہند-برازیل دو طرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف طے کیا۔

دہشت گردی کے خلاف یکساں موقف

پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر متفق ہیں اور اس معاملے پر دوہرے معیار کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر اس سوچ کے فروغ کو دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیح قرار دیا۔

اعلیٰ ترین برازیلی اعزاز: 140 کروڑ بھارتیوں کے لیے فخر

برازیل کی حکومت کی جانب سے پی ایم مودی کو دیا گیا گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس اعزاز نہ صرف ان کے لیے، بلکہ پورے ہندوستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا گیا۔ انہوں نے اسے دوستی اور اعتماد کی علامت بتایا۔

توانائی، ماحولیات، دفاع و زراعت سمیت کئی میدانوں میں اشتراک

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، ماحولیات، دفاع، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، زرعی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے UPI نظام کو برازیل میں متعارف کرانے کے لیے جاری مشترکہ کوششوں پر بھی خوشی ظاہر کی۔

عوامی روابط کو قرار دیا بنیادی ستون

پی ایم مودی نے عوامی سطح پر روابط کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویزا عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ طلبہ، کھلاڑیوں اور کاروباری افراد کے درمیان رابطے بڑھیں۔ انہوں نے کہا: ہند-برازیل رشتے اتنے ہی رنگین، توانائی سے بھرپور اور دل کو جوڑنے والے ہونے چاہییں جیسے کارنیوال، فٹبال اور سامبا۔

گلوبل ساؤتھ کے مفادات کی وکالت پر زور

عالمی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے مسائل کو عالمی پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنا اخلاقی فریضہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں قریبی تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

صدر لولا کو ہندوستان آنے کی دعوت

اختتام پر وزیر اعظم مودی نے صدر لولا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر جامع ترقی اور عالمی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read