Bharat Express

INDIA Alliance Meeting:’نریندر مودی کے گردن پر چڑھنے جا رہے ہیں’ بیٹے تیجسوی کے ساتھ ممبئی روانہ ہوئے لالو پرساد یادو

لالو پرساد یادو نے پٹنہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پر شدید ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ نریندر مودی کے گلے پر چڑھنے کے لیے ممبئی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نریندر مودی کو جلد ہی اقتدار سے بے دخل کریں گے

‘ اپوزیشن اتحاد’انڈیا’ کا تیسرا اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ منگل (29 اگست) کو آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران لالو پرساد یادو نے پٹنہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پر شدید ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ نریندر مودی کے گلے پر چڑھنے کے لیے ممبئی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نریندر مودی کو جلد ہی اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

دوسری طرف تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ اگست کا مہینہ ہے اور ٹھیک ایک سال پہلے اسی مہینے میں بہار نے ملک کے لوگوں کو سمت دکھانے کا کام کیا تھا۔ ہم نے اسی وقت اعلان کیا تھا کہ بہار میں حکومت بنانے کے بعد ہم ملک کی تمام جماعتوں کو متحد  کریں گے اور ایک سال کے اندر دو میٹنگیں بھی ہوئیں۔ پہلے لوگ تصور کرتے تھے کہ سب لوگ اکٹھے ہوں گے یا نہیں لیکن سب کچھ ہو چکا ہے۔ ملک کے عوام ہمارے اتحاد کے ساتھ ہیں۔

تیجسوی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر مرکز پرکیا حملہ 

دوسری طرف ذات پر مبنی سروے کو لے کر مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ پر تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کا اصل چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ رات کو داخل کیا جاتا ہے اور رات کو اس میں تبدیلی بھی کی جاتی ہے۔

تیجسوی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حلف نامہ دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ بی جے پی بہار میں ذات پات سے متعلق سروے  نہیں چاہتی۔ بی جے پی کبھی بھی بہار میں معاشی طور پر کمزور لوگوں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سروے کر رہے ہیں کہ کس ذات میں کتنے لوگ خط افلاس سے نیچے ہیں۔ یہ ذات پات کی بنیاد پر کیلکولیشن سے یہ معلومات ملے گی کہ کتنے لوگ معاشی طور پر کمزور ہیں۔ اس کے بعد ان کے لیے دوبارہ منصوبہ تیار کیا جائے گا، اس لیے بی جے پی کبھی ایسا نہیں چاہتی۔

 بھارت ایکسپریس۔