علامتی تصویر
ممبئی میں انوسٹمنٹ اور فائنانشیل سروس کمپنی ایڈل وائس گروپ کے دفاتر پرانکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ ایڈل وائس گروپ کے دفاتر پر آئی ٹی کی ٹیم اس وقت موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق، انکم ٹیکس ٹیم کی یہ کارروائی صبح سے جاری ہے۔
آئی ٹی محکمہ کی ممبئی ٹیم اس تلاشی اور جانچ کی قیادت کر رہی ہے۔ ابھی تک پوری جانکاری نہیں سامنے آئی ہے کہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو چھاپہ ماری میں کیا دستاویز ہاتھ لگے ہیں اور کب تک یہ چھاپہ ماری چلے گی۔ وہیں فرم کی طرف سے بھی ابھی کوئی آفیشیل بیان نہیں جاری کیا گیا ہے۔
#BreakingNews#BharatExpressExclusive#ExclusiveNews#DevelopingStory
Sources Say:-
Income Tax Raids offices of Edelweiss Group In Mumbai todayIncome tax raid started this morning and still underway
IT Dept Mumbai team is leading this search & investigation pic.twitter.com/XBU7OlpSdu
— Hemant Ghai (@hemant_ghai) March 2, 2023
واضح رہے کہ ایڈل وائس گروپ کا قیام 1995 میں راشیرا شاہ اور وینکٹ راما سوامی نے کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس