Bharat Express

IT Raid in Bangalore: بنگلورو میں کئی جویلری اسٹورس پر انکم ٹیکس محکمہ کا چھاپہ، دیر رات ہوئی کارروائی میں کئی دستاویز برآمد

جانکاری کے مطابق، افسران نے چھاپہ ماری کے دوران کئی دستاویز برآمد کئے ہیں اور جویلری اسٹورس کے مالکان کو نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

فائل فوٹو

انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے بنگلورو میں بڑی کارروائی کی ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے بنگلورو میں زیورات کی کئی دکانوں پرچھاپے مارے ہیں۔ انکم ٹیکس کے چھاپے کل رات جے نگر، بنگلورومیں شروع ہوئے اورصبح تک جاری رہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ چھاپہ ماری ٹیکس چوری سے متعلق ایک کیس میں مارا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، اہلکاروں نے چھاپے کے دوران کئی دستاویزات برآمد کی ہیں اورجیولری اسٹورزکے مالکان کونوٹس بھی بھیجے گئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اوربزنس مین دھیرج ساہوکے گھرپرچھاپہ مارا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس کا یہ چھاپہ کئی دنوں تک جاری رہا اوردھیرج ساہو کے گھرسے 370 کروڑروپئے سے زیادہ کی نقدی برآمد ہوئی، جس کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران پوری ٹیم کئی دنوں تک نقدی گنتی رہی۔ یہ نقدی اتنی زیادہ تھی کہ اس پرسیاست گرم ہوگئی اوربی جے پی نے کانگریس کو سخت نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس چھاپے میں 370 کروڑروپئے سے زیادہ کی نقدی برآمد ہوئی ہے، جو کسی بھی ایجنسی کے ذریعہ کئے گئے چھاپے میں اب تک کی سب سے بڑی رقم برآمد ہوئی ہے۔ چھاپہ مار کارروائی 6 دسمبرکو شروع ہوئی، جس کے بعد دھیرج ساہوکے ٹھکانوں سے نقدی سے بھرے تقریباً 200 بیگ ملے۔ اس کے علاوہ 10 شیلفوں سے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Also Read