آرایس ایس اورمسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداران کے درمیان ہریانہ بھون میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) اور مسلم راشٹریہ منچ (ایم آرایم) کے عہدیدران کی اہم میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی واقع ہریانہ بھون میں جمعرات کومنعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں باہمی مذاکرات، ہم آہنگی اورقومی اتحاد کے جذبے کومضبوط کرنے پرزوردیا گیا۔ میٹنگ میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی موجود رہے اور میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیدران کی کوششوں کی ستائش کی اورانہیں مبارکباد پیش کی۔
اس اہم میٹنگ میں سنگھ سربراہ (کارگزار) ڈاکٹرکرشن گوپال، سنگھ کے آل انڈیا رابطہ سربراہ رام لال جی اورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اورآرایس ایس کے اہم لیڈرڈاکٹراندریش کمارخصوصی طورپرموجود رہے۔ اس کے علاوہ اکھل بھارتیہ سمپرک ٹولی کے ممبران کرشن کمار، ایم آرایم کے کنوینرپروفیسر(ڈاکٹر) شاہد اختر، کنوینر ڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی، کنوینرمحمد افضال، ڈاکٹرشالنی علی اورفورم کے تمام عہدیداران اورسیلزکے تمام قومی کنوینرزنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت، تبادلہ خیال اورتعاون کی اہمیت پرزوردیا۔ مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداران نے بتایا کہ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ہمیشہ مسلم راشٹریہ منچ کی رہنمائی کی ہے اورملک کی تعمیر وترقی میں اہم تعاون دینے کے لئے ترغیب فراہم کی ہے۔ عہدیداران نے کہا کہ یہ رجحان سماج کی مجموعی ترقی اورقومی ہم آہنگی میں مفید ثابت ہوتا رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

