Bharat Express

Cold Weather Updates: دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں زبردست کہرا، محکمہ موسمیات نے بتایا کب ملے گی راحت سے سردی

محکمہ موسمیات کے مطابق، 19 جنوری سے جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں کچھ مقامات پر 18-17 تاریخ کو بارش کا امکان ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔

Weather Update: دارالحکومت دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان سردی اورکہرے کی چپیٹ میں ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 دنوں کے دوران شمالی ہندوستان میں کافی گھنے اوربہت زیادہ کہرا رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ اس کے سبب ایئرپورٹ، شاہراہوں اور ریلوے ٹریک متاثرہوسکتے ہیں۔ آئندہ 2 دنوں میں شمالی ہندوستان میں لوگوں کو سردی سے نجات نہیں ملے گی اورمیدانی علاقوں میں بھی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے رات کے دوران اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، پنجاب کے باقی حصوں شمالی راجستھان اورشمالی مدھیہ پردیش کے کچھ اورحصوں میں کہرا مزید گھنا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس طرح سے ان ریاستوں اورعلاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا اور بارش ہونے پر سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔

جھارکھںڈ اوراڈیشہ میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ 19 جنوری سے جھارکھنڈ اوراڈیشہ میں کچھ مقامات پر18-17 جنوری کو بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے یہاں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ حالانکہ مشرق کی طرف سے ہوا آنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مشرقی ہواوں کے سبب اترپردیش اوربہارمیں 4 ڈگری درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کہرے سے نہیں ملے گی راحت

آئی ایم ڈی کے مطابق، پنجاب، دہلی، بہار، اترپردیش اورہریانہ میں سردی جاری رہے گی۔ تینوں ریاستوں میں کئی مقامات پرمنگل (16 جنوری) کو بھی سردی دیکھنے کوملی۔ ان ریاستوں میں کئی جگہ درجہ حرارت 4 ڈگری سے بھی کم رہی۔ اس کے علاوہ پنجاب اورشمال مشرقی ہندوستان کے ریاستوں میں گھنے کہرے کی چادر دیکھنے کو ملی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 جنوری کے مقابلے شمال مشرق میں کہرے میں کمی آئی ہے۔ حالانکہ ابھی لوگوں کو یہاں کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔

پنجاب اورہریانہ میں سرد ہوائیں

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج پنجاب اور ہریانہ میں گھنے کہرے کے ساتھ سرد ہواوں کی صورتحال بنی رہے گی۔ 17 جنوری کو بھی یہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ 18 جنوری سے دونوں ریاستوں کو سرد ہواوں سے راحت مل سکتی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی کے بیشتر حصوں میں کم ازکم درجہ حرارت 5-2 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہی۔ جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت ہریانہ کے حصار میں درج کیا گیا۔

Also Read