اترپریش کے ایودھیا میں رام مندربن کرتیار ہوچکا ہے اوراس کے پران پرتشٹھاکی تقریب بھی ختم ہوگئی ہے ۔البتہ اس خاص اور تاریخی موقع پر ایودھیا میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں شخصیات موجود تھیں اور لاکھوں کی تعداد میں رام بھکت بھی تھے جو پوری عقیدت کے جذبات سے سرشار تھے۔ چونکہ آج کا دن صرف ہندوستانی ہندوں کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہندوبرادری کیلئے کافی بڑا اور انتہائی مذہبی دن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اترپردیش بلکہ ہندوستان کے کونے کونے سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کا جم غفیر گزشتہ چند دنوں سے ایودھیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے اورآج بڑی تعداد میں لوگ اس خاص لمحے کو اپنی نظروں سے دیکھنے کیلئے ایودھیا میں موجود تھے۔ البتہ اس بھیڑ میں ایک چہرہ سبھوں کو کافی پریشان کر رہا تھا اور ہر کوئی خود یہ یہی سوال کررہا تھا کہ آخر یہ شخص ہندوں کی سب سے زیادہ عقیدت والی تقریب اور انتہائی خالص مذہبی پروگرام میں یہاں کیا کررہا ہے۔
#WATCH | “This is the face of new India. Our biggest religion is humanity. For us, the nation is first,” says Dr. Imam Umer Ahmed Ilyasi, Chief Imam, All India Imam Organization at Ayodhya Ram Temple ‘Pran Pratishtha’ ceremony. pic.twitter.com/IRYRW5YgAu
— ANI (@ANI) January 22, 2024
دراصل یہ سوال آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی کے بارے میں پوچھا جارہا ہے ۔ ایک سوال سید شاہنواز حسین کے بارے میں بھی پوچھا جارہا ہے چونکہ یہ دونوں ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کے دوران موجود تھے۔ جب مولانا عمیر الیاسی سے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدلتے بھارت کی تصویر ہے ،آج کا بھارت نیا بھارت ہے،خوبصورت بھارت ہے اور میں یہاں پیغام محبت لے کر آیا ہوں ،میرے ساتھ یہ سوامی جی کھڑے ہیں ،اسی کا نام بھارت ہے۔ ہمارے پوجا کرنے کے طریقے ضرور الگ ہوسکتے ہیں ،ہمارے عقائدضرور مختلف ہوسکتے ہیں ۔ لیکن ہمارا جو سب سے بڑا مذہب ہے وہ انسان اور انسانیت کا ہے۔ ہم سب مل کر انسانیت کو برقرار رکھیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں اور جب ہم ہندوستانی ہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ اس ملک کو مضبوط کریں۔ البتہ آج کا جو پیغام ہے وہ محبت کا پیغام ہے ،بہت نفرتیں ہوگئیں ،بہت رنجشیں ہوگئیں ،بہت لوگ مارے گئے، بہت سیاست ہوئی ۔اب ہم سب کو مل کرہندوستان اورہندوستانیت کو مضبوط کرنا ہے۔اکھنڈ بھارت بنانے کی سمت میں ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
#WATCH | BJP leader Shahnawaz Hussain says, “Now, I feel there will be no dispute in the country. Everybody will live happily together. Lord Ram belongs to everybody.” pic.twitter.com/rz1EzYbBlw
— ANI (@ANI) January 22, 2024
وہیں دوسری جانب بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر سید شاہنواز حسین سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اب امید کرتا ہوں کہ ملک میں اب کوئی تنازعہ نہیں رہے گا، سب لوگ مل کررہیں گے،اور رام تو سب کے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔