Bharat Express DD Free Dish

Umer Ahmed Ilyasi

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ امام عمیر احمد الیاسی کا کہنا ہے کہ ارشد مدنی کے بیان نے ملک میں خوف اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں فوراً اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس جمعرات کودہلی کے ہریانہ بھون میں ہورہا ہے، جس میں آرایس ایس اوربی جے پی کے سینئرلیڈربھی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ملک بھرکے اماموں کے درمیان اتحاد اورتعاون کوفروغ دینا، مذہبی اورسماجی مسائل پررہنمائی فراہم کرنا اوربین المذاہب مکالمے کو تقویت دینا ہے۔ اس میٹنگ میں سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کی بھی شرکت متوقع ہے۔

یہ بدلتے بھارت کی تصویر ہے ،آج کا بھارت نیا بھارت ہے،خوبصورت بھارت ہے اور میں یہاں پیغام محبت لے کر آیا ہوں ،میرے ساتھ یہ سوامی جی کھڑے ہیں ،اسی کا نام بھارت ہے۔ ہمارے پوجا کرنے کے طریقے ضرور الگ ہوسکتے ہیں ،ہمارے عقائدضرور مختلف ہوسکتے ہیں ۔ لیکن ہمارا جو سب سے بڑا مذہب ہے وہ انسان اور انسانیت کا ہے۔