Bharat Express DD Free Dish

Constitution Amendment Bill: خواتین کے ساتھ دھوکہ، اپوزیشن کو 2029 میں بھگتنا پڑے گا: امت شاہ، بل نہ پاس ہونے پر سیاسی ہنگامہ تیز

17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہو سکا۔ اس بل میں پارلیمنٹ کی نشستوں کو 543 سے بڑھا کر 850 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تقریباً 21 گھنٹے طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں 528 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خواتین ریزرویشن بل پاس نہ ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خواتین کے ساتھ “دھوکہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس کا خمیازہ 2029 کے انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ امت شاہ نے سوال اٹھایا کہ کروڑوں خواتین کا اعتماد کھونے کے بعد اپوزیشن کس بات کا جشن منا رہی ہے۔

اپوزیشن کو نتائج بھگتنا پڑا گا: مودی

اس سے قبل کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خواتین ریزرویشن بل پر اپوزیشن کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی  نے کہا کہ اپوزیشن نے بل کی حمایت نہ کر کے بڑی سیاسی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج انہیں مستقبل میں بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ملک کے کونے کونے، گاؤں گاؤں اور ہر شہری تک لے جائے گی تاکہ اپوزیشن کی نیت عوام کے سامنے لائی جا سکے۔ وزیراعظم  مودی کے مطابق اپوزیشن اب اپنی غلطی چھپانے کے لیے مختلف دلائل دے رہی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کو نقصان پہنچایا ہے۔

21 گھنٹے بحث کے بعد ووٹنگ

17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہو سکا۔ اس بل میں پارلیمنٹ کی نشستوں کو 543 سے بڑھا کر 850 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تقریباً 21 گھنٹے طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں 528 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ووٹنگ کے دوران 298 ارکان نے بل کے حق میں جب کہ 230 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قابل ذکر بات یہ  ہے کہ بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 352 ووٹ درکار تھے۔ اس طرح بل 54 ووٹوں سے مسترد ہو گیا۔ اس کے بعد بی جے پی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے اپوزیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

ملک بھر میں بی جے پی کا احتجاج

اس معاملے پر ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بی جے پی نے اپوزیشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپوزیشن پر خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملے کو سیاست کا شکار بنانے کا الزام عائد کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read