Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah meets President Murmu: وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے صدر مرمو سے کی ملاقات، جانیے کس موضوع پر ہوئی بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے منگل کے روز راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے منگل کے روز راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ راشٹرپتی بھون نے اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’مرکزی وزیر برائے امور داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آئی سی) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔‘‘

حالاں کہ راشٹرپتی بھون نے اس ملاقات کے مقصد پر روشنی نہیں ڈالی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جسٹس یشونت ورما کو برخاست کرنے کے لیے ان کے مواخذے کے عمل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جسسٹس یشونت شرما کی رہائش گاہ سے بھاری نقدی برآمد ہونے کے بعد سے وہ تنازعے کا شکار ہیں۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعے ان کی رہائش گاہ سے نقدی برآمد ہونے کی تصدیق کے باوجود جسٹس ورما نے مبینہ طور پر ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے 8 مئی کو بھیجی تھی رپورٹ

واضح رہے کہ 8 مئی کو چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) سنجیو کھنہ نے جسٹس یشونت ورما کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم تین ججوں پر مشتمل اِن ہاؤس کمیٹی کے نتائج صدر اور وزیر اعظم دونوں کو بھیجے تھے۔ قانونی خبروں کی ویب سائٹ بار اینڈ بنچ کے مطابق جسٹس ورما کے خلاف مزید کارروائی کرنے کے لیے گیند اب مرکزی حکومت کے پالے میں ہے۔ قواعد کے مطابق اگر کوئی جج استعفیٰ دینے سے انکار کرتا ہے تو چیف جسٹس ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کو الزامات اور مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے اِن ہاؤس کمیٹی کے نتائج سے آگاہ کرتا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی تین ججوں پر مشتمل اِن ہاؤس کمیٹی نے 14 مارچ کی رات کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کے دوران نقدی کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔ 3 مئی کو رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد تین رکنی پینل نے اسے سی جے آئی کو پیش کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read