Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah Inaugurates Vibrant Villages Workshop & Logo: وزیر داخلہ امت شاہ نے وائبرینٹ ویلیجز پروگرام کے دو روزہ ورکشاپ کا کیا افتتاح، پروگرام کے لوگو کا کیا اجرا

وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دیا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی صرف انفراسٹرکچر یا فلاحی اسکیموں تک محدود نہیں بلکہ یہ بھارت کی قومی سلامتی کا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’’وائبرینٹ ویلیجز پروگرام‘‘ پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا، جس میں بھارت کے سرحدی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد سرحدی علاقوں کی ترقی، وہاں کی آبادی کو مقامی سطح پر مستحکم رکھنا اور حکومتی فلاحی اسکیموں کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے یہ پروگرام سرحدی دیہاتوں سے باہری نقل مکانی کو روکنے اور اسکیموں کو 100 فیصد مکمل کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔‘‘

سرحدی علاقوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

اس موقع پر امت شاہ نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ سرحد سے 30 کلومیٹر کے اندر موجود تمام غیرقانونی تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی ایک ساتھ چلنی چاہیے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فوج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPF) کو روزمرہ استعمال کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان کی سپلائی مقامی سطح پر کی جائے تاکہ مقامی معیشت کو فروغ ملے اور سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

وائبرینٹ ویلیجز پروگرام کے لوگو کی نقاب کشائی

تقریب کے دوران وائبرینٹ ویلیجز پروگرام کے آفیشیل لوگو کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ لوگو اس پروگرام کی نظریاتی روح کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد سرحدی دیہاتوں کو نہ صرف جغرافیائی اہمیت دینا ہے بلکہ انھیں اقتصادی، سماجی اور ثقافتی لحاظ سے بھی ترقی دینا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دیا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی صرف انفراسٹرکچر یا فلاحی اسکیموں تک محدود نہیں بلکہ یہ بھارت کی قومی سلامتی کا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔ انھوں نے ورکشاپ میں شامل تمام افسران سے کہا کہ وہ زمین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ سرحدی بستیوں کو خود کفیل اور مستحکم بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read