اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اڈانی ایئرپورٹس کی نورجہاں کو یوٹی ٹی نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لئے مبارکباد دی ہے۔ گوتم اڈانی نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نورجہاں کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ”اڈانی میں ایک شاندارہفتہ۔“
انہوں نے لکھا، ”اڈانی ایئرپورٹس کی نورجہاں کو بہت ساری مبارکباد۔ یوٹی ٹی نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل، اس کے بعد نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس 25-2024 میں خواتین کے سنگلز(کلاس 6) میں ایک بارپھرگولڈ میڈل، مکسڈ ڈبلزمیں سلورمیڈل اور خواتین کے ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ یہ ہم سب کی کامیابی کا معاملہ ہے۔“
اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگس لمیٹیڈ میں کام کرتی ہیں نورجہاں
لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، نورجہاں زمانی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگس لمیٹیڈ میں جونیئرافسر کے طورپر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز2025 میں بھی خواتین زمرے (کلاس-6) میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ احمدآباد ریکٹ اکادمی سے متعقل خبرہے اور2023 میں مصرمیں ہوئی آئی ٹی ٹی ایف پیرا اوپن مقابلہ میں مکسڈ ڈبل میں کانسے کا تمہ پکہ ہوگیا ہے۔
وہیل چیئرپرہونے کے باوجود کی بنجی جنپنگ
سوشل میڈیا پرپوسٹ تصویر میں گوتم اڈانی کے ساتھ اڈانی گروپ کے ایک اور ملازم، کے مہتا بھی دکھائی دے رہے ہیں، جو وہیل چیئرپر ہونے کے باوجود رشی کیش میں بنجی جنپنگ جیسے ایڈونچراسپورٹس کا تجربہ کیا ہے۔ گوتم اڈانی نے پوسٹ میں مزید لکھا، ”میرے ساتھ ایک اورنڈرفاتح ہیں، ہماری بزنس ڈیولپمنٹ ٹیم سے کے مہتا، جوہمارے اپنے ’بنجی چمپئن‘ ہیں۔ پوسٹ کے آخرمیں لکھا گیا، ”اڑان انہیں کو ملتی ہے جوآسمان چھونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہم کرکے دکھاتے ہیں۔“
کوئی مشکل، کوئی خوف ہماری قوت ارادی کو روک نہیں سکتا
واضح رہے کہ ’ہم کرکے دکھاتے ہیں‘ اڈانی گروپ کا ایک میڈیا مہم ہے، جومئی 2023 میں شروع ہوئی تھی۔ اسے اوگلوی انڈیا نے تیارکیا تھا۔ اس مہم کا پیغام ہے۔ ”ہم مشکلات کی نہیں سنتے، کرکے دکھاتے ہیں۔ اڈانی کی خاص پہل، ’گرین ایکس ٹاکس‘ سے وابستہ کے مہتا کو ان کی قسمت اور جذبے کے لئے خود گوتم اڈانی نے سراہا ہے۔“ گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پرلکھا، ”بیشترلوگ بنجی جنپنگ دلچسپی کے لئے کرتے ہیں، لیکن ہمارے اپنے اڈانین کے مہتا نے اسے ایک پیغام دینے کے لئے کیا۔“ انہوں نے مزید لکھا، ’’رشی کیش کی اونچائی سے، وہیل چیئر میں بندھے ہوئے، کے مہتا نے جو چھلانگ لگائی، وہ دنیا کو بتا گیا کہ کوئی بھی مشکل، کوئی خوف، ہماری قوت ارادی کو نہیں روک سکتا۔ کے مہتا، آپ ہمیں صرف ترغیب نہیں دیتے بلکہ یہ بھی دکھاتے ہو کہ سچا اڈانین کون ہوتا ہے۔ ہم کرکے دکھاتے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

