Bharat Express

G-7 Health Agenda: جی-7 ہیلتھ ایجنڈا مکمل طور پر ہندوستان کی جی-20 چیئرمین شپ کی ترجیحات کے مطابق: وزیر صحت منڈاویا کا بیان

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹرمنسکھ منڈاویا نے ہفتہ کے روزناگاساکی میں جی-7 وزرائے صحت کے اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا۔ (فائل فوٹو)

محکمہ صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے عالمی صحت کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹرمنڈاویا نے آج جاپان کے ناگاساکی میں جی-7 ممالک کے وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک کوموجودہ چیلنجزکے بارے میں خبردارکیا۔ منڈاویا نے کہا کہ عالمی سطح پربہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ان تمام اقدامات کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وبائی امراض سے درپیش بہت سے چیلنجوں کے درمیان صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تسلسل کو برقراررکھنے کے لئے ڈیجیٹل حل کے کرداراورٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔

صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹرمنسکھ منڈاویا نےعالمی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹرمنڈاویا نے آج جاپان کے ناگاساکی میں جی-7 ممالک کے وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک کوموجودہ چیلنججزکے بارے میں خبردار کیا۔ ڈاکٹرمنڈاویا نے کہا کہ عالمی سطح پربہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن ان تمام اقدامات کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وبائی امراض سے درپیش بہت سے چیلنجزکے درمیان صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تسلسل کو برقراررکھنے کے لئے ڈیجیٹل حل کے کرداراورٹیکنالوجی کے استعمال پربھی زوردیا۔

منڈاویا نے جی-7 وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پرانڈونیشیا کے وزیرصحت بوڈی جی صادقین سے بھی ملاقات کی اورفارما سیکٹرمیں تعاون، طبی تحقیق اورسستی ادویات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ منڈاویا نے انڈونیشیا کے وزیرصحت بوڈی جی صادقین کو بھی ہندوستان میں جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں مدعوکیا۔

انڈونیشیا کے وزیرصحت سے ملاقات کی
مرکزی وزیرصحت نے ٹوئٹ کیا، “ناگاساکی میں جی-7 وزرائے صحت کی میٹنگ کے موقع پرانڈونیشیا کے وزیرصحت بوڈی جی صادقین سے ملاقات ہوئی۔ انڈونیشیا ہندوستان کی جی-20 صدارت کی صحت کی ترجیحات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا،”فارما سیکٹرمیں تعاون، طبی تحقیق اورسستی ادویات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ، انڈونیشیا کے وزیر صحت کو ہندوستان میں جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں مدعو کیا۔”