Bharat Express

G-20 Summit 2023: وزیراعظم مودی اور رشی سنک کے درمیان دوطرفہ میٹنگ، کئی موضوعات پر ہوا تبادلہ خیال

G20 Summit 2023: اس سیشن میں امریکی کے صدر جوبائیڈن، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک سمیت کئی لیڈران نے حصہ لیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور وزیر اعظم مودی کی دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔

G20 Summit 2023: وزیراعظم نریندرمودی نے جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پربرطانوی وزیراعظم رشی سنک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی امور پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر اعظم اس وقت ہندوستان کے دورے پرہیں جہاں وہ جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ رشی سنک اتوار(10 ستمبر) کو دہلی میں اکشردھام مندرجائیں گے۔
ملاقات کے بعد، پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹوئٹر) پراپنی پوسٹ میں کہا، “دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم رشی سنک سے ملنا بہت اچھا لگا۔ ہم نے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ ایک خوشحال اور پائیدار سیارے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
اس سے پہلے ہفتہ کو دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس شروع ہوا تھا۔ پہلا اجلاس آج عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں شروع ہوا۔ اس دوران پی ایم مودی نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی اور کہا کہ وہ مل کر دنیا بھرمیں اعتماد کی کمی کوایک دوسرے پراعتماد میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور پرانے چیلنجوں کا نیا حل تلاش کریں۔
پی ایم مودی نے اجلاس سے کیا خطاب

پی ایم مودی نے ‘بھارت منڈپم’ میں جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر دنیا کوویڈ 19 کو شکست دے سکتی ہے تو وہ جنگ کی وجہ سے ہونے والے اعتماد کے نقصان پر بھی قابو پا سکتی ہے۔

‘بھارت منڈپم’ کنونشن سینٹرمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم مودی نے کہا، “عالمی کووڈ وبائی بیماری کے بعد، دنیا کو اعتماد کی کمی کے نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور بدقسمتی سے، جنگوں نے اسے مزید گہرا کردیا۔”

انہوں نے کہا، “لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اگرہم کووڈ جیسی عالمی وبا کو شکست دے سکتے ہیں، توہم اعتماد کی کمی کے اس چیلنج پربھی قابو پا سکتے ہیں۔ آج، ہندوستان، جی-20 کے سربراہ کے طور پر، پوری دنیا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اعتماد کی کمی کو ایک دوسرے پر اعتماد میں بدل دیں۔”

یہ بھی پڑھیں:  G-20 Summit 2023: وزیر اعظم مودی نے بھارت منڈپم میں جی-20 کے عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا، دیکھئے کون کون غیرملکی مہمان رہے شامل

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب عالمی فلاح وبہبود کے لئے جمع ہوں۔ اس سیشن میں امریکی صدرجوبائیڈن، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، برطانوی وزیراعظم رشی سنک اوربرازیل کے صدر لوئیزاناسیو لولا دا سلوا سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔

  بھارت ایکسپریس۔