Bharat Express

G-20 Summit delhi

وزیر اعظم مودی کا یہ پختہ یقین ہے کہ جو ملک غلامی کی ذہنیت کو پیچھے چھوڑ کر آزادی کی عزت نفس کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کر دیتا ہے، اس میں تبدیلی بھی شروع ہو جاتی ہے۔ G-20 سربراہی اجلاس نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آج کا ہندوستان تبدیلی کی سمت میں رفتار پکڑ چکا ہے۔

پرینکا گاندھی نے راجستھان میں ایک ریلی میں انہیں جی 20 کہا۔ جس کے بعد بی جے پی لیڈر شہزاد پونا والا نے کانگریس پر جوابی حملہ کیا ہے۔

نئی دہلی کے منشور کے حوالے سے عالمی برادری کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس کی تعریف کی۔ منشور کے حوالے سے امریکہ کا کہنا تھا کہ ’منشور میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت، خودمختاری یا سیاسی آزادی کو پامال کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ لائق تحسین ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ ملک میں اس طرح کی کانفرنسیں پہلے بھی دو بار ہو چکی ہیں۔ ایسا وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور میں بھی ہوا۔ اب یہ کانفرنس تیسری مرتبہ ملک میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلی دو کانفرنسوں میں دنیا بھر سے لوگ آئے تھے لیکن تب ماحول آج جیسا نہیں تھا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹاراور کنگ خان یعنی  شاہ رخ خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'جوان' نے اتوار کے روز باکس آفس پرتاریخی  کامیابی حاصل کی ہے،نے  وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستانی صدارت میں جی 20 کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

جی20کو خواتین، بچوں اور نوعمروں کی صحت اور فلاح و بہبود کو اپنے ایجنڈے میں مستقل بنیاد بنا کر ترجیح دینی چاہیے۔ اس کے لیے وقف، بہتر اور پائیدار مالی اعانت کے ساتھ ساتھ مزید عالمی ہم آہنگی اور یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی خاتون، بچہ، نوعمر یا ملک پیچھے نہ رہ جائے۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو نے کہا کہ جب ہم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے گئے تو میں بہت جذباتی ہو گیا، میری سیاسی زندگی میں مہاتما گاندھی کی بہت اہمیت ہے کیونکہ میں نے کئی دہائیوں سے عدم تشدد کی پیروی کی ہے۔ اسی لیے جب میں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا تو میں جذباتی ہو گیا۔

امیتابھ کانت  نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی سفارت کاروں کی ایک ٹیم نے یہاں لیڈرس سمٹ میں اپنائے گئے جی 20 اعلامیہ پراتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے 200 گھنٹے سے زیادہ مسلسل بات چیت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی۔ صدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایکس پر لکھا، صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کا اعزاز، جس کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔

اپنی مایوسی کے باوجود، نکولائنکو نے منشور میں یوکرین کے اتحادیوں کا ملک کی صورتحال کو آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔