Bharat Express DD Free Dish

SM Khan death anniversary: سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے ایس۔ ایم۔ خان کی پہلی برسی پر خراجِ عقیدت کیا پیش

سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ممتاز سول سرونٹ اور سابق صدر جمہوریہ کے پریس سکریٹری  مرحوم ایس ایم خان کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔

مرحوم ایس۔ ایم۔ خان، ممتاز سول سرونٹ اور سابق صدر جمہوریہ  کے پریس سیکرٹری، کی پہلی برسی ان کے خُرجہ میں واقع آبائی رہائش گاہ پر عقیدت اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کی زندگی، خدمات اور ایمانداری کو یاد کیا۔

سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے فاتحہ  خوانی اور دعا پیش کی

سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اس موقع پر خُرجہ پہنچے اور انہوں نے ذاتی طور پر فاتحہ اور دعا پیش کی۔ انہوں نے  ایس ایم خان کے ساتھ اپنے طویل اور گہرے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ایسے افسر تھے جو اپنی وفاداری، انکساری اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے انتظامی اور سیاسی حلقوں میں بے حد محترم تھے۔

ایس ایم خان کے اہل خانہ نے کیا اظہار تشکر

اہلِ خانہ نے وہاں موجود تمام افراد، فون کرنے والوں، پیغامات بھیجنے والوں اور دعا کرنے والوں کے لیے گہرے  تشکر کا اظہار کیا۔ خاندان کا کہنا تھا کہ اس جذباتی دن پر دوستوں اور خیر خواہوں کی موجودگی اور نیک تمناؤں نے انہیں بے حد حوصلہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خان صاحب کو نہ صرف ان کی شاندار عوامی خدمات بلکہ ان کی رہنمائی، شفقت اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، جو آج بھی لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔

ایس۔ ایم۔ خان نے ملک و قوم کی خدمت کئی اہم عہدوں پر رہ کر کی

ایس۔ ایم۔ خان نے ملک و قوم کی خدمت کئی اہم عہدوں پر رہ کر کی، جن میں صدر جمہوریہ ہند کے پریس سیکرٹری، حکومتِ ہند کے مختلف محکموں میں ڈائریکٹر جنرل، سی بی آئی کے ترجمان، اور بعد ازاں جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں ڈین کے طور پر ان کے اہم کردار شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read