Bharat Express DD Free Dish

Death Anniversary

وشو ہندو پریشد کے سابق بین الاقوامی صدر اور رام جنم بھومی تحریک کے اہم ستون اشوک سنگھل کی برسی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ملک کی کئی اہم شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے ان کی سادہ زندگی، عزم اور بھارتی ثقافت و سناتن روایات کے لیے خدمات کو یاد کیا۔

پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے اہم رہنما، ماہر قانون اور بے باک صحافی بھی تھے۔ 25 دسمبر 1861 کو پریاگ راج میں پیدا ہونے والے مالویہ جی نے ہی ’ستیہ میو جیتے‘ کے نعرے کو ملک بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سال 1916 میں انہوں نے عوام سے چندہ جمع کرکے ایشیا کی بڑی رہائشی جامعات میں شمار ہونے والی کاشی ہندو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔

حب الوطنی پر مبنی شاعری کے ذریعے تحریک آزادی میں نئی جان پھونکنے والے جدید تمل ادب کے بانی مہاکوی سبرامنیم بھارتی کی برسی پر آج پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی اور تمل دونوں زبانوں میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر سابق صدر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین منتظم اور اعلیٰ درجے کے دانشور کی حیثیت سے پرنب مکھرجی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنی عوامی زندگی میں ملک اور آئین کی بالادستی کو ہمیشہ ترجیح دی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی معیشت کو نئی سمت دینے والے اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے بڑے فیصلوں کے دوران ارون جیٹلی نے جس مہارت کے ساتھ پالیسیوں کو نافذ کرنے میں کردار ادا کیا، وہ ان کی غیر معمولی انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور قدآور لیڈر کلیان سنگھ کی برسی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں امت شاہ نے کلیان سنگھ کے سیاسی سفر، گڈگورننس، اصول پسندی اور قومی مفاد کے لیے ان کی وابستگی کو یاد کیا۔

کماری ناز کے کیریئر کا سب سے دلچسپ مرحلہ اس وقت آیا جب اداکاری کے مواقع کم ہونے لگے۔ انہوں نے اپنی آواز کو نیا ذریعۂ اظہار بنایا اور ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر کام شروع کردیا۔اسی دور میں ان کی آواز سری دیوی سے جڑی۔ جب سری دیوی ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنا رہی  تھیں، اس وقت کماری ناز نے ان کی ابتدائی ہندی فلموں کے لیے ڈبنگ کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اٹل جی غیر معمولی بصیرت رکھنے والے ایک عظیم سیاست داں تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کردی۔

امت شاہ کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزرا نتن گڈکری، شیوراج سنگھ چوہان، منوہر لال اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت متعدد رہنماؤں اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیر خارجہ اور دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ رہنے والی سشما سوراج کی برسی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ نے سشما سوراج کے نظم و ضبط، عوامی خدمت، پُراثر خطابت اور وزیر خارجہ کے طور پر ان کے تاریخی کردار کو یاد کرتے ہوئے انہیں ملک کی ایک قابل احترام اور بااثر رہنما قرار دیا۔