اتراکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ کو ختم کرنے کے مسئلے پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راؤت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آج نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کب تک صرف نام بدل کر حکومت چلائے گی؟ بہتر یہ ہے کہ وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مدرسہ اردو کا لفظ ہے اور اردو دراصل گنگا-جمنی تہذیب کی پیدائش ہے۔‘‘
Dehradun, Uttarakhand: On visiting Shaurya Sthal War Memorial, Congress leader and former Chief Minister Harish Rawat says, “…After this, we will also be appealing to the Governor, demanding that this government be dismissed” pic.twitter.com/VL3KTr3INe
— IANS (@ians_india) August 17, 2025
مدارس کی تاریخی اہمیت اور حکومت پر تنقید
ہریش راؤت نے کہا کہ مدارس کی ایک طویل تاریخ ہے جو براہ راست ملک کی آزادی کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ریاستی قانون کے تحت ایک طبقہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھانا چاہ رہا ہے تو حکومت کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟ راؤت نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا اصل ارادہ مدارس کو ختم کرنا ہے، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔
جمہوریت اور پنچایتی راج نظام خطرے میں
سابق وزیراعلیٰ نے ملک میں جمہوری اقدار کی بگڑتی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی جمہوریت اور پنچایتی راج نظام کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ’’جس آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دی، آج اسی کی روح کو لوٹا جا رہا ہے۔‘‘
اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے نیا قانون
واضح رہے کہ پشکر سنگھ دھامی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں ’اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی ادارہ ایکٹ 2025‘ پیش کیا جائے گا۔ اب تک اقلیتی تعلیمی اداروں کا درجہ صرف مسلم طبقے کو حاصل تھا، لیکن مجوزہ بل کے تحت دیگر اقلیتی طبقات جیسے سکھ، جین، عیسائی، بودھ اور پارسی کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر یہ بل اسمبلی میں کامیابی کے ساتھ پاس ہو جاتا ہے تو اقلیتی درجہ کے فوائد سکھوں، جینیوں، عیسائیوں، بدھسٹوں اور پارسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکولوں کو بھی ملے گا۔ موجودہ قانون ریاست میں صرف مسلم تعلیمی اداروں کو اقلیت کا درجہ دیتا ہے، لیکن بل کے منظور ہونے کے بعد اس کا دائرہ دیگر اقلیتی برادریوں تک پہنچ جائے گا۔ یہ قانون یکم جولائی 2026 سے پرانے اتراکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ، 2016 اور اتراکھنڈ کے غیر سرکاری عربی اور فارسی مدرسہ کی شناخت کے قواعد، 2019 کی جگہ لے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


