یوٹیوبر منیش کشیپ نے کیا سرینڈر۔ (تصویر: ٹوئٹر)
Youtuber Manish Kashyap Surrender in Bihar: بہار کے یوٹیوبر منیش کشیپ نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے پولیس ان کی تلاش کر رہی تھی۔ اس سے پہلے اکنامک آفنس یونٹ (ای ڈبلیو یو) نے منیش کشیپ اور ان کے یوٹیوب چینل کے چار بینک اکاؤنٹ کو فریز کردیا تھا۔ ان کے چار الگ الگ اکاونٹ میں 42 لاکھ روپئے سے زیادہ کا رقم ملا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گھر کی قرقی پر کارروائی شروع کر دی گئی تھی، جس کے بعد ہی یو ٹیوبر نے سرینڈر کردیا ہے۔
دراصل، منیش کشیپ پر تمل ناڈو میں بہاری مزدوروں کی مبینہ پٹائی اور تشدد کے معاملے میں فرضی اور خوفزدہ کرنے والے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کا الزام لگا ہے۔
اکنامک آفنس یونٹ کو سونپے جانے کا امکان
اطلاع کے مطابق، منیش کشیپ نے جگدیش پور تھانے میں سرینڈر کیا ہے اب ان کو اکنامک آفنس یونٹ (ای ڈبلیویو) کو سونپا جاسکتا ہے۔ یہاں ای ڈبلیو او ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ بتادیں کہ عدالت کے حکم کے بعد تھانوں کی پولیس منیش کشیپ کے گھر پر قرقی ضبطی کے لئے پہنچی تھی۔ ان کے گھر پر بلڈوزر چلائے گئے۔ منیش کا گھر بتیا کے سمجھولیہ تھانہ کے تحت موہرا ڈونگرے گاؤں میں ہے۔
منیش کے ان اکاؤنٹ سے برآمد ہوئے تھے اتنے روپئے
اکنامک آفنس یونٹ نے منیش کشیپ کے چار بینک کھاتوں کو بند کردیا تھا۔ ای ڈبلیو یو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ منیش کے ایس بی آئی کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 37 ہزار 496 روپئے، آئی ڈی ایف سی کے اکاؤںٹ میں 51 ہزار 69 روپئے، ایچ ڈی ایف سی بی بینک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 37 ہزار 463 روپئے ہیں اور وہ ان کے وہیں سچ تک فاؤنڈیشن کے ایچ ڈی ایف سی بینک اکاؤنٹ میں 34 لاکھ 85 ہزار 909 روپئے جمع ہیں۔