Bharat Express

Engineer Rashid Can Take Oath: کشمیری لیڈرشیخ عبدالرشیدکو حلف اٹھانے کی ملی اجازت، جیل میں بند لیڈر کے خلاف این آئی اے نے لگائی شرط

جموں وکشمیر دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں 2019 سے جیل میں بند کشمیری لیڈرشیخ عبدالرشید کوبطوررکن پارلیمنٹ حلف اٹھانے کی اجازت مل گئی ہے۔ شیخ عبدالرشید پانچ جولائی کورکن پارلیمنٹ عہدے کا حلف لیں گے۔

جموں و کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید

نئی دہلی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے سال 2017 کے جموں وکشمیر دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں جیل میں بند کشمیری لیڈرشیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کو پانچ جولائی کو رکن پارلیمنٹ عہدے کا حلف اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کے لئے 5 جولائی کو 2 گھنٹے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں  پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت سنگھ منگل کو رشید کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔

انجینئررشید نے داخل کی تھی عرضی

واضح رہے کہ انجینئر رشید نے حلف اٹھانے اوراپنے پارلیمانی کاموں کو کرنے کے لئے عبوری ضمانت یا متبادل طور پرپیرول کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ وہیں، 22 جون کو یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی اوراین آئی اے سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔

کچھ شرائط کے ساتھ اٹھانا ہوگا حلف

این آئی اے کے وکیل نے کہا کہ انجینئر رشید کی حلف برداری تقریب کچھ شرائط کے ماتحت ہوگی۔ اس میں میڈیا سے بات نہ کرنا بھی شامل ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کو ایک دن کے اندرسبھی کام پورے کرنے ہوں گے۔ انجینئر رشید 2019 سے جیل میں بند ہیں، جب این آئی اے نے اس پردہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں ملوث ہونے کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ کے تحت الزام لگایا تھا۔

شرائط سے متعلق عدالت سے اپیل

این آئی اے کے وکیل نے پیر کے روز کہا کہ انجینئررشید کو کچھ شرائط کے ساتھ حلف لینے کی منظوری دی جانی چاہئے، جیسے کہ وہ میڈیا سے بات نہ کریں۔ انجینئر رشید کو تمام ضروری رسومات ایک دن کے اندر مکمل کرنی ہوں گی۔ کشمیری تاجر جوہر وٹالی سے پوچھ گچھ کے دوران سابق رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کا نام سامنے آیا تھا۔ این آئی نے کشمیر وادی میں دہشت گردانہ گروپوں اورعلیحدگی پسندوں کو فنڈ دینے کے الزام میں وٹالی کوگرفتارکیا تھا۔

انجینئر رشید نے عمرعبداللہ کو ہراکر جیت حاصل کی

شیخ عبدالرشید نے سینئرلیڈر اور سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کو بارہمولہ سیٹ سے ہرایا ہے۔ انجینئر رشید کو 472481  ووٹ ملے۔ وہیں عمرعبداللہ کو 268339  ووٹ ملے اورانہیں 204142  ووٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑے۔ تیسرے مقام پر سجاد لون رہے۔ انہیں 173239  ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے دیگر4 اراکین پارلیمنٹ نے 24 جون کو حلف لیا تھا۔ جموں وکشمیر میں لوک سبھا کی پانچ سیٹیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read