اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوستانی نوجوان کو سوڈان میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ریپڈ سپورٹ فورسز نامی ملیشیا نے اغوا کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے سے پہلے حملہ آوروں نے ان سے پوچھا کہ کیا تم شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟ اس کے فوراً بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز اور سوڈانی مسلح افواج کے درمیان 2023 سے ایک شدید جنگ جاری ہے۔ تشدد نے دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں تقریباً 1کروڑ تین لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ این ڈ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغوی نوجوان کا نام آدرش بیہرا ہے ،جو اڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع کا رہنے والا ہے۔ ایک ویڈیو میں آر ایس ایف کا ایک سپاہی آر ایس ایف کے رہنما محمد حمدان دگالو کا نام لیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ 36 سالہ آدرش بہیرا کو مبینہ طور پر خرطوم سے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے الفشیر سے اغوا کیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے جنوبی دارفور میں آر ایس ایف کے گڑھ نیالا لے جایا گیا ہے۔
‘Do you know Shah Rukh Khan?’: Indian worker kidnapped by Sudan’s RSF militia
Adarsh Behera from Odisha seen in RSF video; family pleads for his safe return from Sudanhttps://t.co/vo4YYnbynb
— Gulf News (@gulf_news) November 3, 2025
اطلاعات کے مطابق آدرش بہیرا 2022 سے سوڈان میں سکراتی پلاسٹک فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔آدرش کی اہلیہ سشمیتا بہیرا نے بتایا کہ ان کے شوہر گزشتہ دو سال سے سوڈان میں مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔ آدرش کے دو بیٹے ہیں، ایک کی عمر 8 سال اور دوسرے کی 3۔ ایک اور ویڈیو میں آدرش بہیرا زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
بہرا نے آر ایس ایف کی تحویل سے مدد کی التجا کی
اس ویڈیو میں آدرش بہیرا ہاتھ جوڑ کر کیمرہ کا سامنا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، “میں الفشیر میں ہوں، یہاں کے حالات بہت خراب ہیں، میں یہاں دو سال سے مشکل حالات میں رہ رہا ہوں، میرے خاندان اور بچے بہت پریشان ہیں۔ میں ریاستی حکومت (اڈیشہ) سے مدد کی اپیل کرتا ہوں”۔
ہندوستان میں سوڈانی سفیر نے جاری کیا بیان
ہندوستان میں سوڈان کے سفیر محمد عبداللہ علی ایلٹوم نے اس واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈانی حکام اور وزارت خارجہ ہندوستانی شہری کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ سوڈانی سفیر نے کہا، “ہندوستان اور سوڈان کے درمیان طویل اور مضبوط تعلقات ہیں۔ ہندوستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، چاہے امن ہو یا جنگ کے وقت۔ اس بحران کے دوران ہندوستان نے انسانی امداد بھیجی ہے، جس میں دوائیں اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ ہم ہندوستانی حکومت کے اس تعاون کے شکر گزار ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

