ملک آج 77واں یوم جمہوریہ پورے جوش، ولولے اور قومی فخر کے ساتھ منا رہا ہے۔ اس قومی موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور جمہوریت، آئین اور قومی تعمیر کے اجتماعی عزم کو بھارت کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔ وزیرِاعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یکے بعد دیگرے کئی پیغامات شیئر کرتے ہوئے یومِ جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیرِاعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یومِ جمہوریہ ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی توانائی اور تحریک دیتا ہے۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہی جمہوری اقدار بھارت کو مضبوط اور بااختیار بناتی ہیں۔
गणतंत्र दिवस हमारी स्वतंत्रता, संविधान और लोकतांत्रिक मूल्यों का सशक्त प्रतीक है। यह पर्व हमें एकजुट होकर राष्ट्र निर्माण के संकल्प के साथ आगे बढ़ने की नई ऊर्जा और प्रेरणा देता है।
पारतन्त्र्याभिभूतस्य देशस्याभ्युदयः कुतः।
अतः स्वातन्त्र्यमाप्तव्यमैक्यं स्वातन्त्र्यसाधनम्॥ pic.twitter.com/i0XjjgL38x
— Narendra Modi (@narendramodi) January 26, 2026
ایک اور پیغام میں وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ یہ موقع ترقی یافتہ بھارت کے ہمارے اجتماعی عزم میں نئی جان اور جوش بھرنے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے ہدف کی جانب قدم بڑھائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں۔وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے یومِ جمہوریہ کی پیشگی شب پر قوم سے خطاب کو بھی سراہا۔ انہوں نے صدر کے خطاب کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا یہ خطاب نہایت متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق صدر نے اپنے خطاب میں آئین کی خصوصیات کو اجاگر کیا اور اس اجتماعی جذبے کی تعریف کی جس نے بھارت کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رکھا ہے۔
गणतंत्र दिवस की पूर्व संध्या पर राष्ट्रपति जी ने देश के नाम एक अत्यंत प्रेरणादायी संबोधन दिया है। उन्होंने हमारे संविधान की विशेषता को रेखांकित करते हुए उस सामूहिक भावना की सराहना की, जिसने हमारे राष्ट्र को निरंतर आगे बढ़ाया है। उनका यह संबोधन हर देशवासी को लोकतंत्र को सशक्त… https://t.co/eZkhkOZHdk
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2026
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا خطاب ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط بنانے، آئینی اقدار کے تحفظ اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مستحکم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔واضح رہے کہ یومِ جمہوریہ ہر سال 26 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اسی دن 1950 میں بھارت کا آئین نافذ ہوا اور ملک ایک خود مختار جمہوریہ بنا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ آئین، جمہوریت اور شہری حقوق کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔ کرتویہ پاتھ پر منعقد ہونے والی پریڈ بھارت کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


