
دہلی اسمبلی انتخابی نتائج کے تقریباً 15 دن بعد اب نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہونا ہے۔ دہلی کے لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی کرسی کس کو ملے گی؟ تاہم، بی جے پی اس پر ابھی تک سسپنس برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بی جے پی کی حکومت 20 فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے ساتھ بنے گی۔ اس کے لیے تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ دریں اثنا، قانون ساز پارٹی کا اجلاس بدھ (19 فروری) کو ہونے والا ہے، جس میں بحث کے بعد قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے وقت میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس سے قبل حلف برداری کی تقریب 20 فروری کو شام 4.30 بجے ہونا تھی لیکن اسے اسی دن صبح12 بجے کر دیا گیا ہے۔ یعنی تقریب کا وقت بدل گیا ہے لیکن تاریخ وہی ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کی دوڑ میں کون آگے؟
اگرچہ بی جے پی نے ہمیشہ ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کے ناموں کو لے کر حیران کیا ہے، لیکن اس بار خیال کیا جا رہا ہے کہ چند چہروں میں سے کوئی ایک کنفرم وزیر اعلیٰ ہو سکتا ہے۔ ریس میں شامل ناموں میں پرویش ورما، ریکھا گپتا، پون شرما، منجندر سنگھ سرسا اور جتیندر مہاجن شامل ہیں۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ اس بار یوپی اور راجستھان کے فارمولے پر دہلی میں دو نائب وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان بدھ کی شام کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
خواتین ایم ایل اے کو اہم ذمہ داری ملے گی
بی جے پی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں ایک وزیر اعلیٰ اور دو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ نام تقریباً فائنل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو اس بار ایک خاتون ایم ایل اے کو اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ایسی میں یہ مانا جارہا ہے شالیمار باغ سے ایم ایل اے ریکھا گپتا کو دہلی کا سی ایم بنایا جاسکتا ہے،اور ان کے ساتھ پرویش ورمان اور مجندر سنگھ سرسا کو ڈپٹی سی ایم بنایا جاسکتا ہے۔اگر بی جے پی ذرائع کی مانیں تو سال 2027 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان کر سکتی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے نومنتخب ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا اور ترویندر سنگھ ماروا کے نام وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کی دوڑ میں آگے آئے ہیں۔ ایسے میں یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ دہلی کے سی ایم کے طور پر ریکھا گپتا اور ڈپٹی سی ایم کے طور پر پرویش ورما اور مجندر سنگھ سرسا کے نام کو اعلیٰ قیادت منظوری دے سکتی ہے۔ حالانکہ یہ سب اندازے ہیں اور قیاس آرائیاں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔