Bharat Express

Petrol Price in India : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، جانیں آپ کے شہرمیں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں

منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل آج 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 80.07 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

پیٹرول-ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

Petrol Price in India: روزانہ کی طرح سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کو صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاری کردی ہے۔ آج ہندوستان کے کئی شہروں میں  پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں تبدیلی آئی ہے۔ چنئی میں آج پٹرول 14 پیسے مہنگا ہو کر 102.77 روپے اور ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 94.37 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف، دیگر تین میٹرو دہلی، ممبئی اور کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ نئی دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ؟

منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل آج 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 80.07 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ دوسری جانب اگر ہم برینٹ کروڈ آئل کی بات کریں تو آج اس میں بھی 0.04 فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ 84.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ان شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی

گروگرام میں  پٹرول 96.84 روپے، ڈیزل ا 89.72 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

امرتسرمیں  پٹرول  98.74 روپے، ڈیزل 89.04 روپے فی لیٹر  فروخت ہورہاہے ۔

نوئیڈا میں  پٹرول 96.92 روپے، ڈیزل 90.08 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا  ہے۔

جے پورمیں  پٹرول 108.48 روپے، ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹرفر وخت ہورہا ہے ۔

پٹنہ میں  پٹرول 108.12 روپے، ڈیزل 94.86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔

اپنے شہر کا فیول ریٹ اس طرح چیک کریں

اگر آپ اپنے شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں، تو HPCL کے صارفین کو HPPRICE <ڈیلر کوڈ> 9222201122 پر بھیجنا چاہیے۔ دوسری طرف، انڈین آئل کے صارفین کو RSP <ڈیلر کوڈ> نمبر 9224992249 پر بھیجنا چاہیے۔ بی پی سی ایل کے صارفین کی قیمت جاننے کے لیے، <ڈیلر کوڈ> 9223112222 پر بھیجیں۔ منٹوں میں آپ کو کمپنی کی طرف سے شہر کے ایندھن کے نرخوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات مل جائیں گی۔

 

بھارت ایکسپریس

Also Read