Bharat Express

Ajay Rai on Ziaur Rahman Barq: ’’عدالت نے ضیاء الرحمن برق کو راحت دی ہے…‘‘، ایس پی ایم پی کی گرفتاری پر روک کے بعد کانگریس لیڈر اجے رائے کا ردعمل

جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے مجھے لگتا ہے کہ دہشت گردی کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔ اب ادھم پور میں واقعات ہونے لگے ہیں۔ امت شاہ سے چیزیں سنبھل  نہیں رہی ہیں، ان کے ہاتھ سے چیزیں باہر ہو چکی  ہیں۔

یوپی کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے ۔

لکھنؤ: یوپی کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے جمعہ کے روز آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے معاملے میں ان کا ماننا ہےکہ عدالت نے برق کو راحت دی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ وہاں کے حالات اور صورتحال کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ حکومت کے مظالم پر روک لگنے چاہئے اور مکمل امن و سکون قائم ہونا چاہئے۔

ضیاء الرحمن برق کی گرفتاری پر روک

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کو سنبھل تشدد معاملے میں ملزم بنایا تھا۔ ایس پی ایم پی نے عدالت میں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ، عدالت نے ایس پی ایم پی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ لیکن، ایس پی ایم پی کو راحت دیتے ہوئے عدالت نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ گزشتہ سال سنبھل میں تشدد میں 5 افراد ہلاک اور 20 پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

’’آرٹیکل 370 ہٹانے سے دہشت گردی کم نہیں ہوئی‘‘

جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے مجھے لگتا ہے کہ دہشت گردی کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔ اب ادھم پور میں واقعات ہونے لگے ہیں۔ امت شاہ سے چیزیں سنبھل  نہیں رہی ہیں، ان کے ہاتھ سے چیزیں باہر ہو چکی  ہیں۔

’’اپنا کام کیجئے اور نام کے چکر میں نہ رہئے‘‘

امت شاہ کے دوسرے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر یقینی طور پر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ یہ ہمارے ملک کا تاج ہے۔ وہاں کی چیزیں کافی خوبصورت ہیں۔ میں امت شاہ سے صرف اتنا کہوں گا کہ اپنا کام کیجئے اور نام کے چکر میں نہ رہئے۔ مہنگائی، بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے کام کیجئے۔ امن و امان کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کرنا چاہئے۔

چندن گپتا قتل کیس میں کیا کہا؟

چندن گپتا قتل کیس میں انہوں نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read